کون ہے جو محفل میں آیا (22)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

فہیم

لائبریرین
کہنا کیا
بس وہی
ہم ہیں اور ہمارے ساتھ میں ہمارے غم ہیں جنھوں نے کی آنکھیں نم ہیں:rolleyes:














کہیں سچ مت سمجھ لینا:grin:;)
 

حسن علوی

محفلین
فہیم سب خیریت ھے نا؟

اوپر جیہ آپی کی یہ شادی والی بات کو سنجیدہ مت لینا یہ ہمیشہ مذاق کرتی ہیں۔


پھنس جاؤ گے میرے دوست:)
 

جیہ

لائبریرین
فہیم غیر شادی شدہ لوگوں کے باتوں پر کان نہ دھرنا۔۔۔۔ ہم جیسے شادی شدہ کے خوش گوار تجربوں پر عمل کرنا۔

















خدا کرے فہیم شادی کرلے اور میرا انتقام پورا ہو مرد ذات سے ;)
 

جیہ

لائبریرین
املا کی غلطی نہیں تھی صرف ٹائپو تھی۔ ورنہ ہم جیسے کند ذہن تو خیر ۔۔ بچہ بھی حساب لکھتا ہے
 

حسن علوی

محفلین
املا کی غلطی نہیں تھی صرف ٹائپو تھی۔ ورنہ ہم جیسے کند ذہن تو خیر ۔۔ بچہ بھی حساب لکھتا ہے


تو میں نے کب کہا کہ املاء کی غلطی تھی، ٹائپو ہی کی ہوگی۔ اب غالب کی بھتیجی سے ایسی غلطیوں کی امید تو ہرگز نہیں ہم کو۔:)
 

حسن علوی

محفلین
یہ فہیم کہا رہ گئے۔

لگتا ھے شادی کا سُن کر شرما گئے موصوف یا پھر اس بات پر سنجیدگی سے غور تو نہیں فرما رھے۔۔۔۔:eek:
 

حسن علوی

محفلین
شادیوں کا موسم تو کوئی بھی نہیں ہوتا شمشاد بھائی بس یوں کہیئے کہ جب برے دن آتے ہیں تو یہ رُونما ہو جاتی ھے:)
 

ابوشامل

محفلین
پاکستان میں باقاعدہ موسم ہوتا ہے، جولائی سے شروع ہوتا ہے، رمضان سے پہلے کچھ وقفہ، رمضان کے بعد ایک دم سیلاب امڈ آتا ہے ہر گلی میں سجے سجائے گھر دکھائی دیتے ہیں۔ اس وقت یہاں پہلا سیزن چل رہا ہے۔ اگست میں اس کا خاتمہ ہوجائے گا کیونکہ رمضان قریب آ جائیں گے اور پھر عید الفطر اور عید الاضحی کے درمیان ایک مرتبہ پھر بھرپور سیزن ۔
 

شمشاد

لائبریرین
حسن شبھ شبھ بولا کرو، تمہاری باری بھی آنی ہے، ذرا واپس تو پہنچو پاکستان، تمہاری ماما نے تمہارے لیے چاند سی بہو ڈھونڈ رکھی ہے۔ بس تمہارے پہنچتے ہی تمہارا بینڈ بج جائے گا۔
 

حسن علوی

محفلین
حسن شبھ شبھ بولا کرو، تمہاری باری بھی آنی ہے، ذرا واپس تو پہنچو پاکستان، تمہاری ماما نے تمہارے لیے چاند سی بہو ڈھونڈ رکھی ہے۔ بس تمہارے پہنچتے ہی تمہارا بینڈ بج جائے گا۔

شمشاد بھائی میں تو آپ کو اپنا ایک خیر خواہ سمجھتا تھا:confused:
گھر کو آگ لگ گئی گھر ہی کے چراغ سے:(
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top