کون ہے جو محفل میں آیا (22)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
اللہ کرئے ایسا ہی ہو اور آپ پھر سے اردو محفل کی ایک فعال ترین رکن بن جائیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
ہاہاہاہاہا انتظار پرادرم انتظار ابھی کچھ مہنےا ور پھر ہمارے ہاں‌بھی بارشیں ہوں گی اور میں‌چھت پھاڑ‌کے اپ کے سر پے بجلی کی طرح ٹپکوں‌گی

جانے کب عقل آئے گی تمہیں، بجلی ٹپکتی نہیں ہوتی، بجلی گرا کرتی ہے۔ اور بارش وہاں ہو گی تو یہاں کیسے ٹپکو گی؟ بیچ میں کئی ہزار کیلو میٹر کا فاصلہ ہے۔:eek:
 
زینب

محفلین
لیں پا جی جیسے میں محفل پے ٹپک پڑتی ہوں ایسے ہی۔۔۔۔۔۔ بارش تو ایک سی ہی ہو گی آپ بھی صحرا میں‌اور میں‌بھی صحرا میں‌بھٹکی ہوئی روح
 
شمشاد

لائبریرین
تمہارے صحرا میں تو ہو سکتا ہے بارش ہوتی ہو، لیکن اس صحرا میں کم ہی گمان ہے کہ بارش ہو گی لہٰذا تمہارے یہاں ٹپک پڑنے کا کوئی خطرہ نہیں۔
 
زینب

محفلین
کہاں پا جی پچھلے سال بھی بس ایک ہی بارش ہوئی ابھی تو 45 چل رہا ہے دور دور تک بارش کا کوئی امکان نہیں
 
شمشاد

لائبریرین
یہی تو میں بھی کہہ رہا ہوں۔ یہاں بھی 45 ڈگری ہی ہے دن میں۔ رات میں سات / آٹھ ڈگری کم ہو جاتا ہے۔
 
وعلیکم السلام!

اپیا الحمد للہ میں بخیر ہوں۔ اور جاب کر رہا ہوں۔ میں سوچ رہا تھا کہ رمضان کے ماہ کو لائبریری کے لئے وقف کیا جائے۔ اگر آپ سے ممکن ہو تو کچھ پروگرام ترتیب دے لیجئے۔ میں 26 اگست کو گاؤں جانے کی سوچ رہا ہوں پر ہفتے بھر سے کم عرصے میں لوٹ آؤں گا انشاء اللہ۔ آپ کے دماغ میں لائبریری ماہ کے تعلق سے کوئی پلان ہو تو ضرور بتائیے گا۔ خواہ ذاتی پیغام کے ذریعہ خواہ ای میل سے۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ضرور ، کیوں نہیں ، کیا آپ نے ذہن میں نکات ترتیب دیئے ہیں اس حوالے سے ؟

اب انٹرنیٹ اور فورم دونوں ہی کی رفتار بہتر ہے تو رکے ہوئے کام بھی انجام دینا ہیں ۔
 
شمشاد

لائبریرین
کیا بات ہے اس دھاگے پر آنے والے اراکین کی تعداد خاصی کم ہو گئی ہے۔ آکر وجہ کیا ہے؟
 
اپیا میں نے تو کچھ خاص سوچا نہیں ہے۔ اور جاب کے باعث اب محفل میں میری شرکت بھی خاصی متاثر ہوئی ہے۔ میں تو بس یہ جانتا ہوں کہ اپنی ایک اپیا تھیں جنھوں نے کچھ عرصہ قبل کافی دہشت پھیلائی تھی۔ ان کے ذہن میں ضرور ڈھیر ساری باتیں ہونگی۔ :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
کیا حال ہیں سارہ ، میں ٹھیک ہوں ، پہلے دوسری باتوں کی وجہ سے اور ابھی کچھ مصروفیت کی وجہ کم آنا ہو رہا ہے ، آج آف تھا اور کل مصروفیت رہے گی پھر آئندہ دو دن بھی آف مل جانے ہیں :)

میرے لیے تو عید کا دن ہوتا ہے جس دن گھر میں ہوتی ہوں :) :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اپیا میں نے تو کچھ خاص سوچا نہیں ہے۔ اور جاب کے باعث اب محفل میں میری شرکت بھی خاصی متاثر ہوئی ہے۔ میں تو بس یہ جانتا ہوں کہ اپنی ایک اپیا تھیں جنھوں نے کچھ عرصہ قبل کافی دہشت پھیلائی تھی۔ ان کے ذہن میں ضرور ڈھیر ساری باتیں ہونگی۔ :)

سعود بھائی ، جاب کی تفصیل بتائیں اگر شیئر کرنا چاہیں ۔ مجھے یاد بھی نہیں آ رہا کہ میں آپ کو جاب کی مبارک پہلے دی ہے یا نہیں ، آپ کو بہت بہت مبارک ہو یہ تو خوشی کی بات ہے ناں بار بار بھی مبارک باد دی جا سکتی ہے :) دہشت پھیلانے میں میں ماہر ہوں ، باتیں تو بہت سی ہیں ذہن میں ، ماوراء سے بات ہوئی تھی ایوارڈز کے لیے ۔ ایک کام کیجیے پلیز ، آپ اپنا ایمیل مجھے ذپ کر دیں ایک بار پھر ۔ شکریہ ۔
 
سارہ خان

محفلین
میں ٹھیک ہوں شگفتہ ۔۔ مصروف تو میں بھی کافی رہی ہوں لاسٹ ویک ۔۔ اور شکر ہے منڈے کی چھٹی آ گئی تو میں بھی ذرا ریلیکس ہوں ۔۔۔تھکن اتر جائے گی پورے ہفتے کی ۔۔:)
 
سعود بھائی ، جاب کی تفصیل بتائیں اگر شیئر کرنا چاہیں ۔ مجھے یاد بھی نہیں آ رہا کہ میں آپ کو جاب کی مبارک پہلے دی ہے یا نہیں ، آپ کو بہت بہت مبارک ہو یہ تو خوشی کی بات ہے ناں بار بار بھی مبارک باد دی جا سکتی ہے :) دہشت پھیلانے میں میں ماہر ہوں ، باتیں تو بہت سی ہیں ذہن میں ، ماوراء سے بات ہوئی تھی ایوارڈز کے لیے ۔ ایک کام کیجیے پلیز ، آپ اپنا ایمیل مجھے ذپ کر دیں ایک بار پھر ۔ شکریہ ۔

اپیا میں ایک سافٹوئیر کمپنی میں بطور کمپیوٹر سائنٹسٹ اپائنٹ ہوا ہوں۔ الحمد للہ تنخواہ بھی خاطر خواہ ہے۔ چونکہ دماغ میں ایم ایس سمایا ہوا ہے اس لئے ویک اینڈ پر جی آر ای کی کلاسیز کر رہا ہوں۔ جب تک کہیں پڑھنے نہیں جاتا تب تک انشاء اللہ اسی جاب پہ رہوں گا۔ دعا کیجئے کہ کوئی اچھی سی یونیورسٹی، اچھا سا کورس اور اچھی سی اسکالر شپ مل جائے۔ :) :) :)

اپیا برقی پتہ آپ کو ارسال کر دیا ہے۔

والسلام!
 
زینب

محفلین
السلاممممممم علیکم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کیسے ہیں سب دوست۔۔۔۔۔۔یہ رہی میری آج کی حاضری
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top