کون ہے جو محفل میں آیا (22)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سارہ خان

محفلین
وعلیکم السلام زونی ۔۔ میں بھی یہاں آگئی ہوں ۔۔ شب برات نہین منا رہی ۔۔:)

بہت اچھا کرتے ہیں ۔۔

میں تو ان پٹاخون سے سخت پریشان ہوں سر میں درد ہو گیا ہے دھماکے سن سن کر ۔۔:(
 
شمشاد

لائبریرین
کتنا غلط کرتے ہیں یہ لوگ۔ بجائے اس کے کہ کچھ پڑھیں، الٹا گناہ والا کام کر رہے ہیں اور پیسے جو ضائع ہو رہے ہیں وہ الگ۔
 
حسن علوی

محفلین
کانوں میں روئی ٹھونسنے کے علاوہ اور کوئی حل نہیں ھے سارہ، یہی کر لو کیونکہ اس جاہلیت کا سدباب اتنا آسان نہیں۔
 
زونی

محفلین
وعلیکم السلام زونی ۔۔ میں بھی یہاں آگئی ہوں ۔۔ شب برات نہین منا رہی ۔۔:)

بہت اچھا کرتے ہیں ۔۔

میں تو ان پٹاخون سے سخت پریشان ہوں سر میں درد ہو گیا ہے دھماکے سن سن کر ۔۔:(

شب برات اس طریقے سے تو کبھی منائی ہی نہیں ، بچپن میں ہم لوگ بھی کرتے تھے چراغاں ، پھلجھڑیاں وغیرہ لیکن بم پٹاخے نہیں چلائے کبھی ، اب تو یہ سب چیزیں بھی عجیب لگتی ہیں ، لیکن بچے تو بچے ہیں:roll:
 
سارہ خان

محفلین
ہاں یہی کیا ہے ۔۔ بچے تو بچے بڑے بھی لگے ہوئے ہیں ۔۔ 1 ٹن مین پٹاخہ رکھتے ہیں پھر گیس والے غبارے سے اس کو باندھتے ہیں اور جلا کر ہوا مین چھوڑ دیتے ۃین اتنا دھماکہ ہوتا ہے کہ نہ پوچھو ۔۔ اور یہ بار بار ہوتا ہے ۔۔۔:(
 
ہاہا بلکل ایسا ہی کرتے ہیں ، اور اصل میں بچہ پارٹی کے پیچھے بڑے ہی ہوتے ہیں ترغیب دینے والے ، اسی بات پہ ایک بار امی کا پڑوسیوں سے جھگڑا ہو گیا تھا:grin:
 
حسن علوی

محفلین
ہاں یہی کیا ہے ۔۔ بچے تو بچے بڑے بھی لگے ہوئے ہیں ۔۔ 1 ٹن مین پٹاخہ رکھتے ہیں پھر گیس والے غبارے سے اس کو باندھتے ہیں اور جلا کر ہوا مین چھوڑ دیتے ۃین اتنا دھماکہ ہوتا ہے کہ نہ پوچھو ۔۔ اور یہ بار بار ہوتا ہے ۔۔۔:(

اچھا ایک طرف تو یہ نازیبا حرکت طبیعتِ نازک پر ناگوار بھی گزر رہی ھے اور دوسری جانب باہر نکل کر سب کچھ دیکھ بھی رہی ہو یعنی کہ ہر ایک طریقہ جانتی ہو کہ کیسے کونسا پٹاخہ بجایا جا رہا ھے:confused:
 
سارہ اس حساب سے کتنے حج کر لیے ہیں تم نے ۔

ویسے میں نے اب غور کیا تمہاری تو ماشاءللہ ساڑھے سات ہزار پوسٹس ہو گئی ہیں۔ ان میں کتنے حج اور کتنے عمرے ہیں ذرا بتانا۔
 
اللہ اکبر!

تو پاکستان میں بھی اس روز آتش بازی اور پٹاخے استعمال ہوتے ہیں۔ :eek: میں تو سمجھتا تھا کہ ہندوستان میں کے لوگ دیوالی کی نقل میں ایسا کرتے ہیں۔ اللہ کی پناہ کبھی کبھی عبادتوں کے نام پر لوگوں کے افعال کس قدر کریہہ شکل اختیار کر جاتے ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
لا حول ولا قوۃ۔ اللہ سے دعا ہے کہ انہیں ہدایت دے۔

سارہ جس طرح تم نے لکھا ہے، اس سے تو کسی نہ کسی کا نقصان بھی ہو سکتا ہے۔
 
ملائکہ

محفلین
السلام علیکم

سب کو میری طرف سے شب برات بہت بہت مبارک ہو اور میں تو بس بھاگنے لگی ہوں تھوڑی دیر میں سارہ آپی بالکل ٹھیک کہہ رہی ہیں میرا بھی دماغ گھوم رہا ہے ان پٹاخوں سے۔ دل تو کر رہا ہے کہ ان بچوں کی پٹائی کردوں :beating:
 
سارہ خان

محفلین
اللہ اکبر!

تو پاکستان میں بھی اس روز آتش بازی اور پٹاخے استعمال ہوتے ہیں۔ :eek: میں تو سمجھتا تھا کہ ہندوستان میں کے لوگ دیوالی کی نقل میں ایسا کرتے ہیں۔ اللہ کی پناہ کبھی کبھی عبادتوں کے نام پر لوگوں کے افعال کس قدر کریہہ شکل اختیار کر جاتے ہیں۔

سعود بھیا یہ دیوالی کی نقل میں ہی ہو رہا ہے ایسا یہاں بھی ۔۔ اللہ پاک سب کو ہدایت دے ۔۔ اور صحیح عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔۔

شمشاد بھائی پچھلے سال حجاب کی طرف ایک دکان میں اگ لگی تھی پٹاخے سے ۔۔:(
 
سارہ خان

محفلین
سارہ اس حساب سے کتنے حج کر لیے ہیں تم نے ۔

ویسے میں نے اب غور کیا تمہاری تو ماشاءللہ ساڑھے سات ہزار پوسٹس ہو گئی ہیں۔ ان میں کتنے حج اور کتنے عمرے ہیں ذرا بتانا۔

ہاہاہا ۔۔ اللہ جانے کتنے اور کیسے ہو گئے ۔۔ اب یہ کائونٹ کرنے بیٹھوں تو شب برات اس ہی میں گزر جائے گی ۔۔:grin:
 
سارہ خان

محفلین
اچھا ایک طرف تو یہ نازیبا حرکت طبیعتِ نازک پر ناگوار بھی گزر رہی ھے اور دوسری جانب باہر نکل کر سب کچھ دیکھ بھی رہی ہو یعنی کہ ہر ایک طریقہ جانتی ہو کہ کیسے کونسا پٹاخہ بجایا جا رہا ھے:confused:

نہ بابا میں تو باہر جھانکتی بھی نہیں کہ کوئی پٹاخہ مجھے ہی نہ لگ جائے ۔۔ :rolleyes: یہ تو سامنے کے گھر کے بچے بتا رہے تھے کہ ایسے ایسے ہم لوگ مستیاں کر رہے ہیں اور مجھے بھی آفر کر رہے تھے کہ آپ بھی آجائیں ہمارے ساتھ ۔۔:grin:۔۔ میرا لیکچر سن کر بھاگ گئے ۔۔:tounge:
 
شمشاد

لائبریرین
یہ پٹاخے بازی صرف ہندوستان اور پاکستان میں ہی ہوتی ہے اور کسی ملک میں نہیں ہوتی شبِ برات پر۔

اور پاکستانیوں کو تو پیسے ضائع کرنے کا بہانہ چاہیے۔ شب برات ہو، عید ہو چاہے بسنت ہی کیوں نہ ہو۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top