کون ہے جو محفل میں آیا (22)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

حسن علوی

محفلین
ہمممممم مشکل ضرور مگر ناممکن نہیں۔ جہاں کہیں موقع ملا ہم پہنچ جائیں گے محفل میں۔ آپ کہیئے کہاں سے مخاطب ہیں اس وقت؟ پہنچ گئیں ہیں نا ہندوستان؟
 
وعلیکم السلام ڈاکٹر صاحب،
کہاں تھے آپ کہ ابھی کچھ ادھار باقی ہیں آپکی طرف

جناب کیسا ادھار کچھ ہمیں‌بھی تو معلوم ہو، ویسے تھے ہم ادھر ہی بس کھانے کو گئے ہوئے تھے ایک مہمان کے ساتھ بعد میں معلوم ہوا کہ مہمان صاحب کی گاڑی غلط پارکنگ کےجرم میں لے گئے ہیں، گاڑی واگزار کروائی اور بمشکل دو نوالے کھانے کے لیئے اور حاضر جناب
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم سعود بھائی خیریت سے ہیں آپ سب ؟ اتنے دن بعد آنلائن آنا ممکن ہوا ہے اتنے سارے تھریڈز اور پیغامات جمع ہو چکے ہیں اس وقت اراکین نہیں نظر آ رہے ورنہ اس وقت بہت سے اراکین ہوتے ہیں آنلائن ؟
 

شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام شگفتہ

کیسی ہیں اور کہاں ہیں اتنے دنوں سے؟ کیا نیٹ کا مسئلہ اتنا طول پکڑ گیا تھا؟
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم شمشاد بھائی ، خیریت سے ہیں ؟

کچھ مت پوچھیں شمشاد بھائی ، پہلے تو صرف بجلی کی مشکل ہوا کرتی تھی لیکن وہ بہرحال واپس تو آ جاتی ہے ناں چند گھنٹوں کے بعد لیکن بارشوں کے بعد تو ہماری فون لائن ہی خراب ہوگئی یعنی کہ مرحوم اور ساتھ ہی انٹرنیٹ سےبھی محرومی :(:( اتنے دنوں بعد آج ہی ٹھیک ہوئی ہے ، شکر ہے۔

بوچھی سے بات ہوئی تھی انھوں نے شاید بتایا ہو آپ کو ۔
 

شمشاد

لائبریرین
بہت شکریہ آپ کا شگفتہ بہن۔

اچھا تو یہ مسئلہ تھا۔ نہیں باجو سے اتنے دن ہو گئے ہیں بات ہی نہیں ہوئی اور وہ محفل میں بھی نہیں آ رہیں۔ اپنے مہمانوں کے ساتھ مصروف ہوں گی۔
 

الف عین

لائبریرین
لو افتخار تو افتخار اب شمشاد بھی غائب۔ کس کو بلاؤں۔
س پر ایک شعر یاد آ گیا۔ پچھلے دنوں شمیم حنفی صاحب نے سنایا تھا اور ان کو احمدفراز نے سنایا تھا۔ یہ لوگ بالا کوٹ جا رہے تھے یعنی شمیم حنفی، احمد فراز اور انتظار حسین۔ تو فراز صاحب نے کسی پختون اردو شاعر کے مزاحیہ اشعار سنائے تھے۔ دو یاد رہ گئے، ایک ابھی یاد آیا تھا اسے سن لو۔۔ یہ ایک شاعر کا قصہ ہے جو اپنی تازہ گزل کسی نہ کسی کو سنانے کے لئے بے چین ہے:
کوئی زندوں میں سخن فہم نہیں، کس کو سنائیں
ہاں مگر اہلِ قبور۔۔ ایک غزل لکھی ہے
مطلع تھا
پیش کرتا ہوں حضور۔ ایک غزل لکھی ہے
آپ کی جان سے دور۔۔ ایک غزل لکھی ہے
لو ایک اور شعر یاد آ گیا
تو نے للچائی ہوئی نظروں سے دیکھا ہے مجھے
ہو نہ ہو تو نے ضرور ایک غزل لکھی ہے

کیا کوئی بتا سکتا ہے کہ یہ کس سرحدی مزاحیہ شاعر کا کلام ہے۔ فراز نے بتایا تھا لیکن شمیم بھائی بھول گئے تھے۔
 

شمشاد

لائبریرین
کھانا کھانے گیا ہوا تھا اعجاز بھائی اور کچھ گھریلو کام بھی کرنے پڑ جاتے ہیں۔

ویسے آج اراکین کی محفل میں آمد کم ہی ہے۔
 

حسن علوی

محفلین
اراکین کی عدم موجودگی۔۔۔۔۔ حکام اس لاپروائی کا سختی سے نوٹس لیں اور ضروری اقدامات کریں۔ شکریہ
 

شمشاد

لائبریرین
چلو ٹھیک ہے۔ سب سے پہلے حسن سے شروع کرتے ہیں۔

ویسے پاکستان میں مجھے محسوس ہو رہا ہے کہ بجلی اور بارش کے ہاتھوں اراکین مجبور ہیں۔
 

زینب

محفلین
السلاااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااام علیکم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔لیں جی میں بھی ٹپک پڑی۔۔۔۔کیسے ہیں سب لوگ کیا حال چال ہیں۔۔۔۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top