بعد میں لڑکا ان کے ہاتھ آئے گا تو پکڑیں گے نا؟افطار کی دھوم ہر جگہ پھیل جائے بس سُسرائیل (میرا مطلب ہے سسرال) تک نہیں پہنچنی چاہیے ورنہ آپ کا یہ پلس پوائنٹ زندگی بھر کا روگ بن جائے گا کہ لڑکا امور خانہ داری سے خوب واقف ہے اور پھر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شروع میں ایسی بھڑکیاں سب مارتے ہيں بعد میں "لگ پتہ جاتا ہے"
ہاہاہا۔۔۔ کیا بات ہے شامل میاں کی تو۔۔۔ مجھے تو اب بھی یاد آتا ہے اس کا وہ معصومانہ انداز جو وہ جھجھکتے ہوئے امرتی مانگ رہا تھا۔
مغل صاحب! جب حکم کریں، ہم آپ کو از خود تیار کردہ افطار کرانے کو تیار ہیں۔ کب تشریف لائیں گے؟
ویسے بھی ہمارے بنائے ہوئے افطار کی دھوم اب کافی جگہ پھیل چکی ہے کیونکہ سالوں سے اپنے گھر میں افطاری بنانے کا کام مابدولت خود انجام دیتے ہیں۔
نہیں میں نے بھڑکیاں پہلے نہیں ماری تھیں بلکہ شادی کے بعد کے لیے بچا کر رکھی تھیں اس لیے بچا ہوا ہوں ;-)یعنی آپ کو لگ پتہ پہلے ہی لگ چکا ہے
دن تو آپ نے ایسا منتخب کیا ہے جس دن میرا آنا ممکن نہ ہو گا خیر، خوشی اس بات کی ہے کہ چلیں اس بہانے آپ روزہ تو رکھ لیں گےبھئ شامل کے ابا راضی ہوں نہ ہوں میں تو اتوار کو حاضر ہوجاؤں گا
،منھ روزہ رکھے ہوئے۔۔۔۔۔۔ لگ بھگ 7:30 پر وہیں یوپی پر کاسہ لیے بیٹھا ملوں گا۔
نہیں میں نے بھڑکیاں پہلے نہیں ماری تھیں بلکہ شادی کے بعد کے لیے بچا کر رکھی تھیں اس لیے بچا ہوا ہوں ;-):