کون ہے جو محفل میں آیا-(23)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ابوشامل

محفلین
محترمہ! یہ دیوان غالب کا شوربہ کیا پاؤ ہے؟ سوچ رہا ہوں کہ سحری میں ایک کپ پیوں تاکہ کچھ تو سمجھ میں آئے
 
جیہ

لائبریرین
السلام علیکم شگفتہ ! کیا حال چال؟ رمضان؟ اور ننھا شیطان ؟ (حمزہ کسظمی کی خیریت پوچھ رہی ہوں(
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم جویریہ ، کیا حال ؟ خوشی ہو رہی ہے آپ کو آنلائن دیکھ کر ورنہ مجھے تو لگ رہا تھا کہ اب چند ماہ بعد ہی ملاقات ہوسکے گی آپ سے ۔ خیریت سے ہیں ناں آپ سب فیملی ؟ اور حالات کیسے ہیں اب ؟

رمضان بہت اچھا گزر رہا ہے اور اتنی تیزی سے بھی :( کتنا جلد ایک عشرہ گزر بھی گیا ۔

حمزہ صاب بھی ٹھیک ٹھاک اور مزے میں :) اتنا تنگ کرتے ہیں یہ سب مل کے مجھے کہ رُلا دیتے ہیں اکثر تو
 
جیہ

لائبریرین
الحمد للہ میں ٹھیک ہوں ۔ رمضان کے بعد بقول شمشاد بھائی لمبا غوطہ ماروں گی۔ میں نے آپ کو ای میل کیا تھا ملا کیا؟
 
شمشاد

لائبریرین
آج تو بہت خوشی کی بات ہے کہ منیر بھائی نے رونق بخشی ہے۔
کہیے جناب کیسے ہیں؟ بہت عرصہ بعد فرصت نصیب ہوئی۔
 
پاکستانی

محفلین
شکریہ شمشاد بھائی، یہ سب آپ لوگوں کی محبتیں ہیں کہ زیادہ دن آپ سے دور نہیں رہا جا سکتا۔ بہرحال آپ سنائیں کیسے مزاج ہیں۔
 
زینب

محفلین
چلیں پھر ایک بار پھر ہماری طرف سے بھی آداب قبول فرمائیں۔
رہی بات نظر آنے کی تو ایسا کریں کہ آنکھوں میں عرق گلاب ڈال کر دیکھیں تو شاید نظر آجاؤں:rolleyes:

تو کم سے کم الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے کہہ دیتے نا کہ"زینب تم ہی نایاب ہو" تو ہم بھی خوش ہو لیتے:grin:
 
شمشاد

لائبریرین
شکریہ شمشاد بھائی، یہ سب آپ لوگوں کی محبتیں ہیں کہ زیادہ دن آپ سے دور نہیں رہا جا سکتا۔ بہرحال آپ سنائیں کیسے مزاج ہیں۔

اللہ کا شکر ہے۔ آپ سنائیں طہ اور سارہ کیسے ہیں؟ آپ کی طرف لوڈ شیڈنگ کا کیا حال ہے؟
 
پاکستانی

محفلین
اللہ کا شکر ہے۔ آپ سنائیں طہ اور سارہ کیسے ہیں؟ آپ کی طرف لوڈ شیڈنگ کا کیا حال ہے؟

اللہ کے فضل و کرم سے دونوں ٹھیک ٹھاک ہیں۔ آجکل میپکو والے مزے کرا رہے ہیں، ہمارے ہاں پچھلے ایک ہفتے سے ایک منٹ بھی لائٹ نہیں گئی، اب دیکھیں یہ مزے مزید کتنے دن ہوتے ہیں یا یہ بھی ہو سکتا ہے کہ وہ سود سمیت ساری کسریں نکالیں۔
 
شکر کریں کہ رمضان میں آپ اس مصیبت سے بچے ہوئے ہیں۔

ظفری بھائی دو تین دن سے نہیں آ رہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top