کون ہے جو محفل میں آیا-(23)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

جیہ

لائبریرین
السلامممممممممم علیکم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جیہ کیا حال ہے۔۔۔۔روزے کیسے جا رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔


شمشاد بھائی میری آج نکی جئی حاضری تو لگایئں بڑی حاضڑی میں‌2 دن بعد لگواوں گی

وعلیکم السلام زینب ۔ حال الحمد للہ ٹھیک ہے ۔ روزوں نے ادھ مویا کر دیا ہے۔ آہ کیسی ہیں

دونوں خواتین کو وعلیکم السلام
جبکہ دونوں نے سلام مخصوص افراد کو کیا ہے:)
وعلیکم السلام فہیم۔
فہیم شادی کے کارڈ چھپ گئے کیا؟

والسلام جیہ بہن
جی کچھ ایسا ہی ہے، آج فرصت ملی تو یہاں حاضری دینے چلا آیا۔ آپ سنائیں کیسے مزاج ہیں۔
میں الحمد للہ ٹھیک ٹھاک۔ آپ محفل آنے کی کوشش کریں موقع نکال کر۔
 

سارہ خان

محفلین
روزے تو لگتا ہے ٹرین پہ سوار ہو کر جا رہے ہیں ۔۔ اتنی جلدی گیارہواں روزہ آ گیا پتا بھی نہ چلا ۔۔ :)

آپ سنائیں کم کم نظر اتے ہیں اجکل ؟
 

ابوشامل

محفلین
مغل صاحب کہہ تو دیا خیریت سے ہوں البتہ یہ "خیریت" اس وقت دو چند ہوگی جب آپ افطار کرائیں گے۔ کہیے کب آئیں ہمراہ لاؤ لشکر کے؟
 

ابوشامل

محفلین
رمضان میں تو پتہ ہے نا آپ کو کہ وقت کم اور مصروفیات زیادہ ہو جاتی ہیں۔ ابھی 8 سے 10 روزے اور گزرے تو پھر تو اتنا بھی نظر آنا مشکل ہے۔ واقعی روزے تو بہت تیزی سے گذر رہے ہیں آج دسواں ہے یا گیارہواں؟
 

مغزل

محفلین
مغل صاحب کہہ تو دیا خیریت سے ہوں

میرے دوست اس میں غصّہ کرنے والی کیا بات ہے ۔۔ :cry: :cry: :(

البتہ یہ "خیریت" اس وقت دو چند ہوگی جب آپ افطار کرائیں گے۔

بھئی اس میں اسقدر اٹھلانے کی کا ضرورت ۔۔۔
بس ایک شرط ہے کہ جس دن آپ روزہ رکھیں گے اسی دن یہ خیریت دو کی جگہ چھ چندی ہوگی :grin:

کہیے کب آئیں ہمراہ لاؤ لشکر کے؟

ک کک کک کیا مطلب ۔۔ :eek: :eek: ل لل للللل للل ل لاؤ لشکر ۔۔ مطلب بھابھی اور بچے واپس بھی آگئے ۔۔ :roll:
اگر ایسا ہے تو پھر ایسا کییجئے عید کے دن آجائیے ۔۔افطاری کروادوں گا۔۔۔ :grin: :blush::laugh:
 

ابوشامل

محفلین
یعنی آپ کے پورے ارادے ہیں حضرت کہ افطار کے لیے عمار ہی کو پھانسنا ہے آپ خود اس چنگل میں نہیں پھنسنے والے، ہاں؟
 

مغزل

محفلین
ارے روزہ ابھی رکھا نہیں اور سمجھداری کی باتیں شروع ۔۔:grin:
عمار بھی کم از کم آنے والے دس سالوں میں آمادہ نہیں ہونے کا۔۔
لگتا ہے کسی اور کو پھانسنا پڑے گا۔۔ سوچ رہا ہوں سعودالحسن
اور فہیم کو مرغا بنایا جائے۔۔۔ :grin:
 

ابوشامل

محفلین
نہیں ان معصوموں کو مرغا نہ بنائیں (ویسے معصوم تو عمار بھی بہت ہے) آپ ایسا کریں میرے ہاں آ جائیں کسی بھی دن، افطار میں کرا دوں گا۔ اب تو خوش ہیں نا؟ چلیں اس خوشی میں آپ روزہ رکھ لیجیے گا، تاکہ افطار کا ثواب تو مل جائے مجھے :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top