کون ہے جو محفل میں آیا-(23)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
جی الحمد للہ خیریت ہی کہی جائے گی۔ بس 5 دھماکے ہوئے ہیں 20 کے قریب جانیں ضائع ہوئیں اور کچھ ایک زخمی ہیں۔
 
تیشہ

محفلین
لیکن ابھی وہ گیا نہیں ہے۔ ابھی ادھر ہی ہے۔ ابھی اس کے جانے میں کچھ گھنٹے باقی ہیں۔

جناب ، رات آپ چند گھنٹے کا کہہ رہے تھے :confused: جبکہ حسن کی تو آج رات دس بجے کی فلائٹ ہے ۔ صبح آیا تھا اسکا فون ، اب تو ائیر پورٹ کو نکلا ہوگا ،
 
شمشاد

لائبریرین
اب تک تو وہ اپنی ماما کے پاس پہنچ بھی گیا ہو گا۔ بہت مِس کر رہا تھا اپنے گھر والوں کو۔
 
تیشہ

محفلین
اب تک تو وہ اپنی ماما کے پاس پہنچ بھی گیا ہو گا۔ بہت مِس کر رہا تھا اپنے گھر والوں کو۔

کیا بات کر رہے ہیں آپ ؟ ابھی تو اسکا جہاز ہی نہیں ٹیک آف ہوا ؟ آج رات کی دس بجے کی فلائٹ ہے اسکی ۔ اور ہمارے ابھی شام کے پونے آٹھ ہو رہے ہیں ، حسن ابھی بھی ائیرپورٹ پر ہوگا ، ٹیکآف کا ٹائم رات دس بجے کا ہے :music:
 
شمشاد

لائبریرین
جی الحمد للہ خیریت ہی کہی جائے گی۔ بس 5 دھماکے ہوئے ہیں 20 کے قریب جانیں ضائع ہوئیں اور کچھ ایک زخمی ہیں۔

یہ تو بڑی افسوس ناک خبر ہے سعود بھائی۔ میں نے ابھی بی بی سی اردو پر دیکھا ہے۔
کتنے ہی بیچارے بے گناہ لوگ مارے گئے اور کتنے ہی زندگی بھر کے لیے اپاہج ہو گئے۔
 
شمشاد

لائبریرین
کیا بات کر رہے ہیں آپ ؟ ابھی تو اسکا جہاز ہی نہیں ٹیک آف ہوا ؟ آج رات کی دس بجے کی فلائٹ ہے اسکی ۔ اور ہمارے ابھی شام کے پونے آٹھ ہو رہے ہیں ، حسن ابھی بھی ائیرپورٹ پر ہوگا ، ٹیکآف کا ٹائم رات دس بجے کا ہے :music:

اور میں سمجھا کہ وہ پاکستان پہنچ چکا ہے۔ چلیں صبح تو وہ پہنچ ہی جائے گا۔ پتہ ہے اس نے اپنے گھر والوں کو بتایا ہی نہیں کہ وہ آ رہا ہے۔ ان کو حیران کرنا چاہتا ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
اور اگر ایسا ہوا کہ وہ گھر پہنچے اور ادھر گھر میں کوئی بھی نہ ہو، کہیں گئے ہوئے ہوں۔ تو سوٹ کیس لے کر سیڑھیوں میں ہی بیٹھا رہے۔ +ہا ہائے+
 
زینب

محفلین
کبھی آپ کے ساتھ ویسا ہوا پا جی۔۔۔۔۔۔۔۔۔گھر والوں‌کے ساتھ ساتھ حسن گھر کے کھانے بھی مس کر رہا تھا۔۔۔چلو اللہ خیریت سے لے جائے
 
الف عین

لائبریرین
دہلی میں کچھ اخباروں میں 30 کے مرنے کی خبریں ہیں کچھ میں 20 کی۔ انگریزی اخبار ہندو میں وقت دیاس ہے 6 بج کر دس منٹ پر پہلے دھماکے کا، اور ’منصف‘ میں ہے کہ ساڑھے چھ بجے پہلا دھماکا ہوا۔ یعنی عین افطار کے وقت؟
 
شمشاد

لائبریرین
اعجاز بھائی بہت ہی افسوسناک خبر ہے۔ مرنے والے سب کے سب غریب غربا عام عوام ہی تھی۔ اور جو زخمی ہوئے وہ سب بھی ایسے ہی ہیں، ان میں سے تو کئی ایک عمر بھر کے لیے اپاہج ہو جائیں گے۔ یہ دھماکے کرنے والے تو درندوں سے بھی دو ہاتھ آگے بڑھ گئے ہیں۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
دہلی میں کچھ اخباروں میں 30 کے مرنے کی خبریں ہیں کچھ میں 20 کی۔ انگریزی اخبار ہندو میں وقت دیاس ہے 6 بج کر دس منٹ پر پہلے دھماکے کا، اور ’منصف‘ میں ہے کہ ساڑھے چھ بجے پہلا دھماکا ہوا۔ یعنی عین افطار کے وقت؟

انتہائی افسوسناک ! نجانے کیسے سفاک لوگ ہوتے ہیں جو موت کا کھیل کھیلتے ہیں اور ان کے دل کس قدر سیاہ ہوتے ہیں !
 
الف عین

لائبریرین
میں بھی اس وقت آن لائن یہی سوچ کر آیا کہ خبروں پر نظر رکھوں۔ہاں آج گنیش کی مورتیوں کو پانی میں بہائے جانے کی تقریب (اسے وسرجن یا نمجن کہتے ہیں( چل رہی ہے۔ ایک مرکزی جلوس نکلنے کا تھا ہمندوؤں کا۔ اور یہاں بھی ہائی الرٹ تھا۔ الحمد للہ اب تک تو امن کی ہی خبر ہے۔ ایک زمانے میں تو اس دن ضرور فرقہ وارانہ فسادات شروع ہو جاتے تھے۔
 
تیشہ

محفلین
یہ باجو اس وقت اور اس دھاگے پر، حیرانگی کی بات ہے۔

جناب میں تین ، چار دن سے مکمل بیڈ ریسٹ پے ہوں :hatoff: اس لئے آپکو وقت بے وقت ادھر نظر آرہی ہوں :music: ، اسی لئے تو اور کوئی کام نہیں ملتا کرنے کو تو امین ص کے اردگرد چکر کاٹتی نظر آرہی ہوں :music: قسم سے اب میرا بڑا دل لگا ہے محفل میں ، :laugh:
ہر وقت عزیز امین کی منتظر رہتی ہوں :hatoff:
:music:
 
تیشہ

محفلین
السلام علیکم

کیسی ہیں بوچھی ، طبیعت کیسی ہے اب ، آرام کر رہی ہیں ناں ؟

وسلام ، جی شگفتہ آج آرام کی آخری چھٹی تھی شاید میرے نصیب میں :music:
کل سے کام ، کام ، اور بہت سے کام ، کیونکہ آج میں اپنے آپکو بلکل ٹھیک محسوس کر رہی ہوں لہذا ، روٹین کل سے شروع ہورہی ہے پھر سے ۔

آپ اپنی سنائیے ۔ ؟ :hatoff:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top