کون ہے جو محفل میں آیا-(23)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
میں بھی کہوں یہ باجو اس وقت کہاں آ گئیں۔

خیر میں تو اب سونے جا رہا ہوں۔ افطاری کے بعد ملاقات ہوتی ہے۔
 

فہیم

لائبریرین
السلام علیکم و رحمت اللہ و برکاتہ

تمام دوستوں سے درخواست ہے کہ میرے لیے دعا کریں
آج میری طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔
بس جیسے تیسے آفس آگیا ہوں۔

اوپر سے گرمی بھی شدید ہے۔
اور میں اپنے آپ کو کافی بیمار محسوس کررہا ہوں

دعا کریں کہ میرا یہ روزہ بخیروعافیت گزر جائے۔
 

زینب

محفلین
ہایئں یہ اپ کو کیا ہوا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اچھے بھلے تو تھے ۔۔۔۔۔کیا روزہ توڑنے کے بہانے تو نہیں بنا رہے ہو سچی مچی بتاؤ پھر ہی دعا کروں گی میں
 

محمداحمد

لائبریرین
السلام علیکم و رحمت اللہ و برکاتہ

تمام دوستوں سے درخواست ہے کہ میرے لیے دعا کریں
آج میری طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔
بس جیسے تیسے آفس آگیا ہوں۔

اوپر سے گرمی بھی شدید ہے۔
اور میں اپنے آپ کو کافی بیمار محسوس کررہا ہوں

دعا کریں کہ میرا یہ روزہ بخیروعافیت گزر جائے۔

وعلیکم السلام

فہیم بھائی گرمی واقعی آج کل بہت شدید ہے۔ اللہ آپ کو صحت دے (آمین)
 

فہیم

لائبریرین
اللہ معاف فرمائے

ایسا تو کبھی بھول کر بھی نہیں سوچا کہ روزہ توڑوں
بس یہ جو نقاہت طاری ہے اور بدن بے جان سا ہورہا ہے
اس کی وجہ سے کہیں نماز وغیرہ میں سستی نہ ہوجائے۔
 

جیہ

لائبریرین
اوہو فہیم ۔ کیا ہوا؟ اب طبیعت کیسی ہے

السلام علیکم محمد احمد صاحب۔ کیسے ہیں آپ ؟ رمضان کیسا جا رہا ہے؟


آج میں نے 5 اور مارے
 

ابوشامل

محفلین
اعجاز صاحب! آپ کیسے ہیں؟
میں آجکل بس دفتری مصروفیات اور ڈیزائننگ کے کچھ منصوبوں میں پھنسا ہوا ہوں۔ عید سے پہلے جان چھڑانا چاہ رہا ہوں تمام کاموں سے :)
 

ابوشامل

محفلین
فہیم! موسم واقعی بیمار کر دینے والا ہو رہا ہے، آپ کو چاہیے تھا کہ چھٹی کر لیتے ایک دو روز کے آرام سے طبیعت سنبھل جائے گی۔ مشقت سے معاملہ اور بگڑ سکتا ہے۔ اللہ رحم کرے۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ سارہ کہاں رہ گئی؟
شاہ جی بھی نظر نہیں آ رہے۔
حسن تو گیا مہینے دو مہینے کے لیے۔
 

جیہ

لائبریرین
گڈ۔ یہ تو اچھی بات ہے۔

اور ہاں شادی کا کارڈ کب بھیج رہے ہو؟ کونسی تاریخ ٹھہری ہے؟ عمار بتا رہے تھے ک عید کے ساتویں رخصتی ہے
 

فہیم

لائبریرین
فہیم! موسم واقعی بیمار کر دینے والا ہو رہا ہے، آپ کو چاہیے تھا کہ چھٹی کر لیتے ایک دو روز کے آرام سے طبیعت سنبھل جائے گی۔ مشقت سے معاملہ اور بگڑ سکتا ہے۔ اللہ رحم کرے۔

بس فہد بھائی گھر میں تو اور بھی بوریت ہوتی۔
اس لیے آفس چلا آیا۔
یہ طیعت خراب ہونے میں ویسے موسم اور میرا اپنا بڑا ہاتھ ہے۔
کہ تپتی گرمی میں آفس آکر آے سی کے آگے کھڑے ہوجانا اور افطار کے وقت ٹھنڈی کولڈرنک ڈکار جانا:(
لیکن ابھی میں احتیاط کررہا ہوں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top