کون ہے جو محفل میں آیا-(23)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

جیہ

لائبریرین
وعلیکم السلام

کیسے ہیں آپ ۔ ؟

اور ہاں سگی بہن کے لے ہمشیرہ کا لفظ لا سکتے ہیں مگر مجھ جیسی منہ بولی بہن کے لئے ہم شیرہ کا لفظ غلط ہیں کیوں ہمشیر اور ہمشیرہ ان کو کہتے ہیں جنہوں نے ایک ہی ماں کا دودھ پیا ہو
 
ابوشامل

محفلین
بالکل مجھے معلوم ہے کہ ہم اور شیر دو الگ الفاظ کو ملا کر ہمشیرہ بنایا گیا ہے لیکن اور بیشتر میں یہ لفظ استعمال کرنے سے اجتناب کرتا ہوں لیکن خطبات بہاولپور میں یہی پڑھا تھا اس لیے استعمال کر بیٹھا۔ غلطی پر معذرت :(
 
جیہ

لائبریرین
ارے معذرت کی کیا بات ہے۔ مجھے معلوم ہے کہ آپ جانتے ہیں مگر میں نے صرف اوروں کی معلومات میں اضافہ کی خاطر لکھا تھا۔ جزاکم اللہ
 
شمشاد

لائبریرین
ابھی تو آپ کو اس بہن کی اور خصوصیات کا پتہ ہی نہیں چلا۔
ہو سکتا ہے آہستہ آہستہ کر کے بتانا شروع کر دے۔
 
ابوشامل

محفلین
کیا حال ہیں ادی سارہ؟
ہاں! آج ہوائیں گزشتہ دنوں جیسی گرم نہیں۔ دعا کریں کہ موسم مزید بہتر ہو، دھوپ اب بھی قابل برداشت نہیں۔ ساتھ ساتھ بجلی کی فراہمی میں بھی تسلسل آئے۔
 
سارہ خان

محفلین
میں بالکل ٹھیک ہوں ۔۔ آپ سنائیے فہد بھائی ۔۔ شامل کیسا ہے ۔۔ اسکول شروع ہو چکا ہے شامل کا یا ابھی چھوٹا ہے ؟
ستمبر میں تو موسم گرم ہی رہتا ہے ہمیشہ ۔۔ ہمارے یہاں تو اس کہتے ہی ستمگر ہیں گرمی کی وجہ سے ۔۔۔ :) اکتوبر میں اچھا ہو جاتا ہے موسم ۔۔ لیکن خیر امید تو اچھی کی جا سکتی ہے ۔۔ باقی بجلی کا تو کوئی حال نہیں ۔۔۔ :(
 
شمشاد

لائبریرین
ماشاء اللہ سب ہی حاضر ہیں سوائے عمار کے۔
اور آج اعجاز بھائی کا بھی کوئی مراسلہ دیکھنے میں نہیں آیا۔
 
ابوشامل

محفلین
میں بالکل ٹھیک ہوں ۔۔ آپ سنائیے فہد بھائی ۔۔ شامل کیسا ہے ۔۔ اسکول شروع ہو چکا ہے شامل کا یا ابھی چھوٹا ہے ؟
ستمبر میں تو موسم گرم ہی رہتا ہے ہمیشہ ۔۔ ہمارے یہاں تو اس کہتے ہی ستمگر ہیں گرمی کی وجہ سے ۔۔۔ :) اکتوبر میں اچھا ہو جاتا ہے موسم ۔۔ لیکن خیر امید تو اچھی کی جا سکتی ہے ۔۔ باقی بجلی کا تو کوئی حال نہیں ۔۔۔ :(

الحمد للہ بالکل خیریت سے۔ شامل میاں بالکل ٹھیک ہیں اور ابھی بہت چھوٹے ہیں، اگلے ماہ ان کی دوسری سالگرہ ہے۔
آج موسم کچھ بہتر ہے، فجر کے وقت تو بہت ٹھنڈی ہوائیں چل رہی تھیں اور دوسری جانب لوڈشیڈنگ میں بھی کچھ کمی دکھائی دے رہی ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top