کون ہے جو محفل میں آیا- (24)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

حسن علوی

محفلین
وعلیکم السلام ! کیسے ہیں حسن بھائی ؟
آپ سے تو ملاقات بہت مشکل ہو گئی ہے ۔


بس بہنا اب کیا بتلائیں کہ کیا کیا روگ لگا لیئے ہیں اس ننھی سی جان کو ہم نے:)
ویسے آج کل کچھ مصروفیت بڑھ جانے کی وجہ سے حاضری کم ھے اور کوئی خاص وجہ نہیں۔
 

فہیم

لائبریرین
:eek:

بھری بزم میں راز کی بات کہہ دی
بڑا بے ادب ہوں، سزا چاہتا ہوں

:lll:


تم کیسے ہو فہیم؟ اور وہ آفس والے لڑکے کا کیا ہوا؟ گھر آگیا ہے؟


یہ کیا شعر و شاعری شروع کردی تھی:rolleyes:
باقی میں‌بالکل ٹھیک ٹھاک
باقی وہ لڑکا عرفان اب اسپتال سے گھر شفٹ ہوگیا ہے۔
حالت اس کی ٹھیک ہے لیکن اس کو دوائیں ایسی دی جارہی ہیں کہ زیادہ تر وہ سوتا رہتا ہے۔
باقی اس کے سر کے علاوہ اور کوئی چوٹ خطرناک نہیں آئی تھی۔
اور وہ میرے آفس میں‌نہیں‌بلکہ جہاں ہمارا پریس ہے وہیں اس کی بھی شاپ ہے۔

اور ہاں میں‌نے تمہیں‌ایک میل کی تھی اس کا کیا ہوا؟
 

شمشاد

لائبریرین
حسن اس ننھی سی جان کو ابھی روگ نہیں لگانے تھے ناں۔ پہلے پڑھائی مکمل کر لو پھر روگ لگانے کےلیے عمر پڑی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
دونوں بہن بھائی اکٹھے ہی آئے ہیں اور ان کے بعد میں آ گیا ہوں۔

جیہ کی طرف سے تشویش ہو رہی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
زین بھائی کوئٹہ کے حالات اب کیسے ہیں؟ سردی تو بہت زیادہ ہو گئی ہو گی۔ زلزلہ کے متاثرین تو اور بھی مشکل میں ہوں گے۔
 

زین

لائبریرین
زین بھائی کوئٹہ کے حالات اب کیسے ہیں؟ سردی تو بہت زیادہ ہو گئی ہو گی۔ زلزلہ کے متاثرین تو اور بھی مشکل میں ہوں گے۔

حالات اب بہت بہتر ہیں سردی کی شدت میں واقعی اضافہ ہوا ہے ۔متاثرین بے چاروں کا تو برا حال ہے ۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top