کون ہے جو محفل میں آیا 26

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
بات محفل کی نہیں گھر کے بھیدی کی ہو رہی ہے تو ظاہر ہے گھر پر تو ملاقات ہوتی ہی ہو گی۔
 

شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام ڈاکٹر صاحب

چلیں آ تو گئے، اتنا بھی بہت ہے فون اور بجلی والوں کا کہ کبھی کبھی مہلت دے دیتے ہیں۔

ڈاکٹر صاحب ذرا یہاں تو آئیں۔
 

سارہ خان

محفلین
ہاہاہا شمشاد بھائی ۔۔ آپ بھی نہ ۔۔۔ آج میری پارٹنر نہیں ہے ورنہ آپ چار لوگ بھی جمع کرتے ہم دو ہی کافی ہوتے ۔۔ :p
 

زینب

محفلین
رکیں زرہ میں محسن سے "نبڑ"کے آتی ہوں ایم ایس این سے تو یوں غایئب ہوتے ہیں‌جیسے۔۔۔۔۔۔۔۔۔کے سر سے سینگھ آج میں‌تھوڑا سا خرچہ کر کے فون کھڑکا ہی لیتی ہوں۔۔
 

زین

لائبریرین
السلام علیکم

کیا حال ہے شمشاد بھائی ، زینب بہن، ڈاکٹر صاحب، سارہ بہن؟

فہیم اور عمار بھائی کہاں ہیں ؟
 

شمشاد

لائبریرین
ارے زین بھائی کہاں ہیں آپ، یہ لڑ-کیوں (سارہ، مرک، زینب) نے مار مار کر میرا بھرکس نکال دیا ہے دو نمبر والے دھاگے پر۔ فوراً وہاں پہنچیں میری مدد کو۔

اور ہاں و علیکم السلام
 

زین

لائبریرین
بھائی نہ پوچھوں ، طبیعت خراب تھی ۔ رات بہت بھاری گزری۔

آتاہوں کچھ نہ کچھ مدد کرلیتا ہوں ۔ کیا کرے آخری اپنی ساکھ کا بھی تو خیال رکھنا ہے ۔
 

زین

لائبریرین
نہیں بھائی الحمداللہ اب طبیعت کافی بہتر ہے ۔ رات کو چکن کڑاہی کھائی تھی رات (چار بجے کے بعد ) اچانک طبیعت خراب ہوگئی اور الٹیاں آنا شروع ہوگئیں ، پھر صبح تک جاگا رہا ۔
صبح ڈاکٹر کے پاس گیا ، دوائی لی ۔اب الحمداللہ بہتر ہوں۔
 

زین

لائبریرین
شکریہ ۔
مجھے دوائی سے بہت چڑ ہے ۔ تین سال تک مسلسل دوائیاں کھائی ہیں ‌اسلیے

-------
یہ زینب بہن نے آج کیا ہلہ گلہ مچا رکھا تھا؟
 

شمشاد

لائبریرین
لیکن بھائی جب دوائی کی ضرورت ہو تو تبھی کھائی جائے گی ناں، اب کوئی شوقیہ کھانے سے تو رہا۔

زینب اب آرام سے ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top