کون ہے جو محفل میں آیا 3

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

تیشہ

محفلین
شمشاد نے کہا:
اس کا مطلب ہے “ نہ جی نہ “
اب تک تو آپ کو پتہ چل جانا چاہیے تھا۔

شگفتہ صاحبہ کو چاہیے تھا کہ ادھر بھی حاضری دیں۔

:lol: :lol: آپکو کیسے پتا چل گیا :lol: ؟ یہ تو میرا سیکیرٹ اک کوڈ ہے۔ :p
حیرت ہے آپکو کیسے سمجھ آگئی وہ بھی اک دم ٹھیک ٹھیک ۔ :laugh:
 
تیشہ

محفلین
ہاں نا غور کرو تو عقاب ، اونچائی پر پرواز ، :)
بچھو ُ ایسا زہریلا کہ ڈسا ہوا پانی نہ مانگے :lol:
سانپ کی اپنیخصوصیات ہیں :lol: ،

تینوں ہی زبردست ہیں ۔
 
عمر سیف

محفلین
بچھو کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ فیملی میٹرز میں اچھی اپروچ رکھتے ہیں۔ عقرب میں انسان کے تقریباَ تمام پہلو ہی نظر آ جاتے ہیں۔ اچھے بُرے سب۔
 
شمشاد

لائبریرین
بوچھی نے کہا:
شمشاد نے کہا:
اس کا مطلب ہے “ نہ جی نہ “
اب تک تو آپ کو پتہ چل جانا چاہیے تھا۔

شگفتہ صاحبہ کو چاہیے تھا کہ ادھر بھی حاضری دیں۔

:lol: :lol: آپکو کیسے پتا چل گیا :lol: ؟ یہ تو میرا سیکیرٹ اک کوڈ ہے۔ :p
حیرت ہے آپکو کیسے سمجھ آگئی وہ بھی اک دم ٹھیک ٹھیک ۔ :laugh:

لیں اس میں کیا مشکل ہے، سیدھا سیدھا ہی تو لکھا ہوا ہے۔

ابھی اظفر صاحب ہیں لائن پر اور ماوراء بھی ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
عبید اللہ صاحب اندازے سے آئیند آنے والے کسی رکن کا نام تو لکھ دیا کریں۔

اعجاز بھائی آپ ہی ادھر کا چکر لگا لیں۔
 
الف عین

لائبریرین
حاضر ہوں شمشاد۔ لیکن یہ شاکر کب اپنے پانچ ہزار مکمل کریں گے۔ دو دن سے یہ ہی دیکھ رہا ہوں۔ اب تو کر جاؤ شاکر اور منفرد کا ٹھپہ لگوا لو۔
 
السلام علیکم۔
صبح بخیر (تھوڑی سی دیر ہوگئی ویسے تو)
راج صاحب موجود ہیں، ان کو دعوت تحریر ہے اگر مناسب سمجھیں تو۔۔۔۔
 
بہت اچھا کیا کہ آپ چلے آئے۔ ورنہ کافی خاموشی تھی۔
اور آپ کل کہاں تھے؟ کیا کے۔ای۔ایس۔سی کی حرکتوں کا شکار ہوئے تھے؟
 
سارہ خان

محفلین
fahim نے کہا:
کراچی میں‌ رہتے ہوئے تو تمہیں پوچھنے کی ضرورت ہی نہیں‌ہے :?

مین تو بالکل ٹھیک ہوں کراچی میں رہتے ہوئے ۔۔۔آپ کو کیا ہوا۔۔۔ :roll: :p ۔۔۔۔کیا ہوا جو تھوڑی سی گرمی زیادہ ہے ۔۔ اور بجلی کو بھی چین نہیں ۔۔۔۔ انسان کو ہر حال میں خوش رہنا چاہئے ۔۔ صبر و برداشت بھی تو کوئی چیز ہے ۔۔۔ :p
 
اگرچہ صبر و برداشت بھی ایک چیز ہے، لیکن آپ نے یہ بھی سنا ہوگا کہ صبر و برداشت کا پیمانہ لبریز ہوجانا۔۔۔ اب تو وہ صورتحال ہونے لگی۔ دن میں 5،10 گھنٹے بجلی کا غائب رہنا تو معمول بن گیا۔
 
سارہ خان

محفلین
5۔۔10 گھنٹے تو نہیں ۔۔ کبھی 2 یا کبھی 3 گھنٹے تک جاتی ہے ۔۔ ہمیں پتا ہے کہ پاکستان میں بجلی بنتی کم ہے ۔۔ اور استعمال زیادہ ہے چوری بھی بہت ہوتی ہے ۔۔:? ۔ جب کیک بیکری میں بنے گا ہی نہیں تو کھائیں گے کہاں سے :( ۔۔ صبر ہی کرسکتے ہیں نہ ۔۔ :)
 
جب میں دفتر میں ہوتا ہوں تو دو تین گھنٹے وہاں لوڈ۔شیڈنگ کا عذاب جھیلتا ہوں۔۔۔ پھر گھر جاتا ہوں تو وہاں الگ۔۔۔ :wink: خیر آپ کا کہنا بھی ٹھیک ہے۔۔۔ صبر ہی کرسکتے ہیں۔۔۔ اور ہمارے بس میں کیا ہے؟ میں تو کل سوچ رہا تھا ایک احتجاجی ریلی نکالنے کا۔۔۔ اتوار کے دن۔۔۔ ساتھ تو سبھی کو دینا چاہئے نا۔۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
راہبر نے کہا:

ہاں یہ صحیح ہے۔ ایسا کرتے ہیں کہ محفل پر جنرل مشرف کو ایک احتجاجی خط لکھتے ہیں۔

کیا خیال ہے؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top