کون ہے جو محفل میں آیا 3

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

فہیم

لائبریرین
راہبر نے کہا:
fahim نے کہا:
ہمارا تو کوئی مسئلہ نہیں کیوں کے ہماری کھوپڑیا میں بھوسہ نہیں ہے :wink:

صرف یہ کھوپڑیا میں بھوسہ نہیں ہے یا کھوپڑیا ہی نہیں ہے؟؟؟

ایک نارمل انسان کی تو ہوتی ہے جیسے کے میری
آپ کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا :wink:
 

شمشاد

لائبریرین
ملک صاحب خوشی ہوئی آپ کو عرصہ بعد محفل میں دیکھ کر۔
امید ہے اب باقاعدگی سے حاضری دیتے رہیں گے۔
 

نوید ملک

محفلین

شمشاد

لائبریرین
شکریہ تو تب وصول کریں گے جب آپ باقاعدگی سے آتے رہیں گے۔ اپ جیسے دوستوں کی کمی محسوس ہوتی ہے۔
 
شمشاد بھائی!
میرے ذہن میں ایک خیال آرہا تھا۔
کیوں نہ ایک زمرہ پارلیمنٹ کی طرز کا کھولیں۔۔۔
جس میں پارلیمنٹ کی طرح کاروائی چلائی جائے۔ کیا خیال ہے؟
 
میرے بتانے کا مطلب یہ تھا کہ آپ شروع کردیں۔
کیونکہ آپ یہاں سینئر ہیں، اس لئے پارلیمنٹ کے اسپیکر کا رتبہ بھی آپ اپنے پاس رکھئے گا۔۔۔
 
بھائی جی ایسے نہ کیجئے گا، وہ کون سی کاروائی ہے جو پارلیمنٹ میں ہو رہی ہے اور آپ یہاں کرنا چاہتے ہیں۔ ہمارے ارکان پارلیمنٹ تو ادھر سونے جاتے ہیں یا پھر ملنے ملانے، پارلیمانی کاروائی تو صرف لڑائی ہی کا نام ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
راہبر بھائی آپ مجھے تو سیاہ ست (بقول راجہ صاحب) سے دور ہی رکھیں۔ کیوں میرے ساتھ آپ کو کوئی دشمنی ہے جو ایسا مشورہ دے رہے ہیں۔

آپ کو ایک بات سناؤں :

خواری کے تین درجے ہیں :
اگر آپ نے اپنے کسی دوست کو خوار کرنا ہے تو اس کو ایک پرانی گاڑی دلا دیں، مزید خوار کرنا ہے تو اس کی شادی کسی اونچے گھرانے میں کروا دیں اور خواری کی آخری منزل پر پہنچانا ہے تو الیکشن لڑوا دیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top