کون ہے جو محفل میں آیا 3

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
کیا بات ہے حجاب بہت کم فعال ہیں آج کل اور خاص کر شعر و شاعری کے دھاگوں پر۔
 

حجاب

محفلین
السّلامُ علیکُم کیسے ہیں شمشاد صاحب ، میں کچھ بزی تھی ، اور ساتھ لائٹ اور نیٹ پرابلمز ، جب لائٹ ہوتی ہے نیٹ آف لائٹ نہیں ہوتی تو بھی آف :(
شعر و شاعری لکھی تھی کافی دنوں بعد اب پھر سے لکھوں گی ضرور :)
 

شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام

اچھا ہوں ہمیشہ کی طرح، آپ؟

آپ کی شاعری کا انتظار رہے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
باجو آج تو واقعی ریکارڈ توڑ دیا آپ نے۔

ابھی بس شگفتہ صاحبہ کے آنے کا وقت ہوا چاہتا ہے۔
 

تیشہ

محفلین
جناب میں نے کس چیز کا ریکارڈ توڑ دیا :? ؟ بتانا تو تھا نا ۔ کیا اک غزل نظم آپکے لئے بھی لکھ دوں ؟
 

شمشاد

لائبریرین
محفل میں آنے کا۔

بہت دنوں سے فرزانہ صاحبہ کو نہیں دیکھا محفل میں۔ لگتا ہے زیادہ ہی مصروف ہو گئی ہیں۔
 
رک رک کر یہاں تک پہنچا ہوں۔۔۔ بڑی مشکل سے۔۔۔ کل سے میرا نیٹ غنودگی میں ہے۔۔۔ اللہ جانے کس نے، کیا کھلا دیا ہے اسے۔۔۔؟
فہیم! یار وہ جو تم نے فائبر آپٹک والے کی ویب بتائی تھی، اس پر میری ای۔میل کا تو کوئی جواب نہیں آیا۔۔۔ اور پھر اس ویب کا ربط میرے ذہن سے نکل گیا، سو فون بھی نہیں کرسکا۔۔۔۔۔۔۔ اب جب آفس جاؤ تو دوبارہ بتانا۔۔۔۔۔۔۔ :cry:
 

الف عین

لائبریرین
اب ایک نئی کرسی سے حاضر ہوں۔ میرا ڈیویژن بدل گیا ہے۔ اب ڈاکٹر عباس آئیں تو کیا بات ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
اعجاز بھائی مجھے تو آپ کے پہلے ڈیویژن کا بھی نہیں پتہ، ویسے اب کون سا ڈیویژن ہو گیا ہے؟
 

فہیم

لائبریرین
راہبر نے کہا:
رک رک کر یہاں تک پہنچا ہوں۔۔۔ بڑی مشکل سے۔۔۔ کل سے میرا نیٹ غنودگی میں ہے۔۔۔ اللہ جانے کس نے، کیا کھلا دیا ہے اسے۔۔۔؟
فہیم! یار وہ جو تم نے فائبر آپٹک والے کی ویب بتائی تھی، اس پر میری ای۔میل کا تو کوئی جواب نہیں آیا۔۔۔ اور پھر اس ویب کا ربط میرے ذہن سے نکل گیا، سو فون بھی نہیں کرسکا۔۔۔۔۔۔۔ اب جب آفس جاؤ تو دوبارہ بتانا۔۔۔۔۔۔۔ :cry:

ویب سائٹ تو میرے کو ویسے ہی معلوم ہے
یہ لو یہ ہے ایڈریس ویب سائٹ کا
connet.net.pk
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top