کون ہے جو محفل میں آیا ( 35)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

mujeeb mansoor

محفلین
بھاڑ میں جائیں ایسی خوشیاں جو خالق سے دور کرنے والی ہوں
مولیٰ راضی ہوجائے اس سے بڑھ کر کوئی خوشی ہوسکتی ہے؟
دنیا کی عارضی خوشی منانے والے اپنا احتساب کرلیں اور اپنی غلطیوں وگناہوں کا جائزہ لیں
اور صحیح معنی میں احساس اور اللہ کے پیاروں والا درد مل جائے
تو اتنا روئیں گے کہ دنیا کی سب خوشیاں خاک میں مل جائیں گی
 
کاشفی

السلام علیکم ادا سائیں۔۔۔۔ آپ بالکل ٹھیک کہہ رہے ہیں۔۔لیکن تھوڑی سی تو خوشی منانے دیں۔۔۔۔دل تو نہیں توڑیں۔۔۔۔ :worried:
 
ظفری

لائبریرین
بھاڑ میں جائیں ایسی خوشیاں جو خالق سے دور کرنے والی ہوں
مولیٰ راضی ہوجائے اس سے بڑھ کر کوئی خوشی ہوسکتی ہے؟
دنیا کی عارضی خوشی منانے والے اپنا احتساب کرلیں اور اپنی غلطیوں وگناہوں کا جائزہ لیں
اور صحیح معنی میں احساس اور اللہ کے پیاروں والا درد مل جائے
تو اتنا روئیں گے کہ دنیا کی سب خوشیاں خاک میں مل جائیں گی

ماشاءاللہ ۔۔۔۔ آپ نے اچھی قیاس آرائی کی ۔ میں داد دیتا ہوں آپ کے استغراق کو کہ آپ کو ان خوشیوں میں خالق سے دوری کا پہلو بھی نظر آگیا ۔ دنیا اللہ تعالیٰ نے رونے اور پیٹنے کے لیئے نہیں بنائی ۔ اس میں اپنی نعمیتیں اور انسان کی خوشی کے لیئے اسباب پیدا کیئے ہیں ۔ عارضی دنیا کے حق ادا کرکے ہی آپ ابدی دنیا کا حق دار بن سکتے ہیں ۔ صرف یہ دیکھنا ہے کہ اخلاقی پہلو تو کہیں پامال نہیں ہو رہا ہے ۔ پتا نہیں ملائیت کا قانون ہر جگہ نافذ کرنے کی کیوں کوشش کی جاتی ہے ۔ یعنی دنیا میں چھتر کھاؤ اور بعد میں بھی ۔ ملائیت نے اس فلسفے سے پوری امت کو رہبانیت پر مجبور کردیا ہے ۔ اللہ ہم پر رحم کرے ۔
 
کاشفی

محفلین
وعلیکم السلام ۔۔اللہ کا کرم۔۔سب ٹھیک ٹھاک ۔۔آپ سنائیں ۔۔کدھر غائب ہیں آج کل۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام

او آؤ جی آؤ۔ میرا خیال ہے میچ جیتنے کی خوشی میں انہوں نے پیرول پر رہا کیا ہو گا۔ کتنے دن کی رہائی ملی ہے؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top