کون ہے جو محفل میں آیا 38ویں قسط

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
شکریہ آپ نے کال کی، لیکن اسوقت کوئی بھی نہیں ہو گا تو وصول کون کرتا۔ میں بھی رات کو دیر سے ہی گھر پر ہوتا ہوں۔
 

فہیم

لائبریرین
شکریہ آپ نے کال کی، لیکن اسوقت کوئی بھی نہیں ہو گا تو وصول کون کرتا۔ میں بھی رات کو دیر سے ہی گھر پر ہوتا ہوں۔

ہمممممم
مجھے اندازہ تھا کہ شاید آپ گھر پر نہ ہوں اس وقت۔
لیکن پھر سوچا کہ شاید پہلے روزے کی وجہ سے آپ گھر پر ہی ہوں۔
 

شمشاد

لائبریرین
رمضان میں کچھ ایسا سلسلہ ہوتا ہے کہ دفتر سے گھر آتے ہی میں تو سو جاتا ہوں اور افطاری کے وقت اٹھتا ہوں۔ اس کے بعد پھر تراویح کے بعد کچھ دیر گھر میں گزار کر ڈرائیور ڈیوٹی، یا پھر اس دوران کمپیوٹر پر۔

اصل میں دفتری اوقات کچھ اس قسم کے ہیں کہ نیند ٹھیک سے پوری نہیں ہوتی۔ تو یہی کوشش ہوتی ہے کہ جہاں فرصت ملے نیند پوری کر لو۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top