کون ہے جو محفل میں آیا 4

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم شمشاد بھائی

یہ لیں تازہ ترین کے ساتھ موجود ہوں !

مجھے اتنی پیاری نیند آ رہی تھی کہ میں یہیں صوفہ پر ہی سو گئی ابھی کچھ دیر پہلے سے ایک دم سے یہاں فائرنگ شروع ہوئی ہے پچھلی گلی سے مستقل فائر ہو رہے ہیں ۔ دن میں بچ گئے ہوں گے تو بچے کھچے اب اس وقت خرچ کئے جا رہے ہیں دن میں ہماری طرف سکون تھا اب رات میں حساب برابر ہو رہا ہے ابھی کوئی فائر اندر تک آ گیا تو میرے کمرے کا دروازہ بھی کھلا ہوا ہے :)

میں اب دوبارہ سونے لگی ہوں !

اپڈیٹ ختم :)

والسلام
 

شمشاد

لائبریرین
وعلیکم السلام
اپڈیٹ کا شکریہ، میں بھی ابھی بی بی سی اردو پر خبریں ہی پڑھ رہا تھا۔
اور لیں آپ اچھی نیند اور میٹھے خواب
 

ماوراء

محفلین
ہاہاہاہاہا۔ زبردست شگفتہ۔ آپ ایسا کریں کہ اپنے کمرے کا دروازہ بند کر کے سو جائیں۔ :D

گڈ نائٹ۔ امید ہے کہ باقی رات بھی پرسکون گزر جائے گی۔
 

پاکستانی

محفلین
چلتے رہیں جناب
tiptoe.gif
tiptoe.gif
مگر راستہ چھوڑ کے
 

علمدار

محفلین
اہل محفل کو پرخلوص سلام!
آج تو نیٹ کی بے وفائی کی وجہ سے بہت مشکل سے آنا ہوا ہے-
 

شمشاد

لائبریرین
ابھی تو میں آ گیا ہوں کھانے کے وقفے میں، آج کچھ جلدی آ گیا ہوں۔

اب سارہ کو دعوت ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
وعلیکم السلام عبید بھائی

اور شاہ جی وہ غایب تو نہیں تھی، دوپہر میں تو تھی میرے کھانے کے وقفے میں شاید۔
 
اہل محفل! السلام علیکم
آج غیر متوقع طور پر میں حاضری دینے آگیا ہوں۔ امید ہے آپ سب خیریت ہوں گے۔ کراچی کے حالات تو آپ سب کو ہی پتہ ہوں گے۔ سنیچر کے ہنگامہ خیز دن کے بعد آج کراچی سنسان رہا تاہم خبروں سے پتہ چلا کہ آج بھی کچھ جگہ ہنگامے ہوئے ہیں۔ سوموار یعنی کل کی بھی ہڑتال کا اعلان ہے سو اب تین دن تک اردو محفل سے غیر حاضری بہت مشکل تھی اس لیے میں گھر کے انتہائی سست اور نیم جان نیم مردہ ڈائل اپ انٹرنیٹ کے ساتھ حاضری دے رہا ہوں۔ ہمارے ہاں نارتھ کراچی اور نیو کراچی کے علاقہ میں تو کافی سکون رہا تاہم میرے دفتر کے قریب والے علاقوں میں کافی ہنگامہ آرائی ہوئی۔۔۔۔۔۔۔
بہرحال۔۔۔۔۔ ابھی میری حاضری زیادہ دیر کے لئے شاید نہ ہو۔۔۔ ابھی تو صرف واجد حسین نظر آرہے ہیں۔۔۔ باقی مہمانان گرامی موجود ہیں۔۔۔۔ دیکھتے ہیں کون آتا ہے۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
عمار بھائی بہت ہی افسردہ کرنے والے حالات ہیں کراچی کے۔ یہ جو جانیں ضائع ہو رہی ہیں ان کا خون کس کے سر جائے گا؟

ڈاکٹر عباس صاحب کو دیکھا ہے ابھی آنلائن۔
 

ڈاکٹر عباس

محفلین
اعجاز بھائی اور شمشاد بھائی السلام علیکم۔ابھی ابھی بجلی واورد ہوئی ہے۔
اب سارا بہن آجائیں شائد
 

سارہ خان

محفلین
السلام علیکم ڈاکٹر بھائی کیسے ہیں آپ ۔۔ بجلی کا آپ کی طرف بھی یہی حال ہے ۔۔۔۔ یعنی کوئی حال نہیں ۔۔ :)
 

ڈاکٹر عباس

محفلین
اللہ کا شکر ھے بہن۔
کل غزل کے ماموں نے فیصل کالونی سے فون کیا تھا ،بہت خراب حالات بتا رہے تھے۔اب کیا صورت حال ھے،
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top