کون ہے جو محفل میں آیا 4

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

جیہ

لائبریرین
راہبر نے کہا:
السلام علیکم ساتھیو!
ابھی تو کافی سارے لوگ موجود ہیں محفل پر۔۔۔
دیکھتے ہیں یہاں کون قلم رنجہ فرماتا ہے؟ :wink:

راہبرِ من ۔ نہ جانے کیوں قدم رنجہ سے غالب کا یہ شعر یاد آگیا

عجب نشاط سے جلاد کے چلے ہیں ہم آگے
کہ اپنے سائے سے سر پاؤں سے ہے دو قدم آگے
 
سارہ خان

محفلین
ٹھیک ہوں جیہ ۔۔ آپ کیسی ہو؟
آدھے میں سے آدھا دن سونے میں گزرا اور آدھا شاپنگ میں ۔۔۔
کزن کی شادی آ رہی ہے تو اس کی تیاریاں ہو رہی ہیں ۔۔
آپ سناؤ کیا ہو رہا ہے آجکل ۔۔ :)
 
جیہ نے کہا:
راہبر نے کہا:
راہبرِ من ۔ نہ جانے کیوں قدم رنجہ سے غالب کا یہ شعر یاد آگیا

عجب نشاط سے جلاد کے چلے ہیں ہم آگے
کہ اپنے سائے سے سر پاؤں سے ہے دو قدم آگے
میرا خیال ہے کہ آپ کو غالب کا پورا دیوان ہی یاد ہوگیا ہے۔۔۔ :p
لیکن کیا آپ کو پتا ہے، ہمارے ہاں کچھ ایسے نام نہاد شاعر بھی ہیں جن کو غالب کا نام تک پتا نہیں ہوتا۔۔۔۔ :wink:
 
جیہ

لائبریرین
گڈ

بس میں ٹھیک ہوں۔ موسم بھی بہت سہانا ہے۔ صبح سے بادل ہیں۔ ٹھنڈی ہوا چل رہی ہے

راوی چین ہی چین لکھ رہا ہے
 
سارہ خان

محفلین
ھمم آپ لوگوں کی طرف تو موسم اچھا ہی ہوتا ہے ۔۔ میں تو جب بھی وہاں آئی ہوں موسم اچھا ہی ہوتا ہے ۔۔ لگتا ہے اس طرف تو گرمیاں آتی ہی‌ نہیں ۔۔۔ :)
 
جیہ

لائبریرین
راہبر نے کہا:
جیہ نے کہا:
راہبر نے کہا:
راہبرِ من ۔ نہ جانے کیوں قدم رنجہ سے غالب کا یہ شعر یاد آگیا

عجب نشاط سے جلاد کے چلے ہیں ہم آگے
کہ اپنے سائے سے سر پاؤں سے ہے دو قدم آگے
میرا خیال ہے کہ آپ کو غالب کا پورا دیوان ہی یاد ہوگیا ہے۔۔۔ :p
لیکن کیا آپ کو پتا ہے، ہمارے ہاں کچھ ایسے نام نہاد شاعر بھی ہیں جن کو غالب کا نام تک پتا نہیں ہوتا۔۔۔۔ :wink:

نہیں جی۔ مجھے پورا دیوان تو یاد نہیں مگر بیشتر شعر یاد ہیں غالب کے۔

اور میں تو ایسے شاعروں کو بھی جانتی ہوں جو خود کو غالب سے بڑا شاعر مانتے ہیں :lol:
 
جیہ نے کہا:
نہیں جی۔ مجھے پورا دیوان تو یاد نہیں مگر بیشتر شعر یاد ہیں غالب کے۔
اور میں تو ایسے شاعروں کو بھی جانتی ہوں جو خود کو غالب سے بڑا شاعر مانتے ہیں :lol:
شکر ہے خدا کا کہ میں اپنا شمار ایسے شاعروں میں نہیں کرتا :p
اچھا، ایک مصرعہ ہے میرے ذہن میں کہ
تجھے ہم ولی سمجھتے جو نہ بادہ خوار ہوتا۔۔۔
کچھ ایسا ہی ہے نا؟؟؟ اس کا پہلا مصرعہ ہے ذہن میں؟
 
اسے کون دیکھ سکتا کہ یگانہ ہے وہ یکتا
جو دوئی کی بو بھی تو کہیں دوچار ہوتا
یہ مسائل تصوف یہ ترا بیاں غالب
تجھے ہم ولی سمجھتے جو نہ بادہ خوار ہوتا
 
اللہ کا کرم ہے شمشاد بھائی! سب خیر خیریت ہے یہاں۔
آپ سنایئے۔۔۔۔
پاکستانی بھائی شاید صبح کو آکر چلے گئے۔۔۔ کل ان کے ہاں جلسہ تھا، اس بارے میں کچھ گپ شپ کرنے کا موڈ تھا ان کے ساتھ۔۔۔ :p
 
الف عین

لائبریرین
کیا جوجو یہاں گالب کی گجلیں چل رہی ہیں۔
او ہو میں تو بھارت کا ہندی والا ہوں۔ مجھے تو گالب کا تلپھج بھی نہیں آتا۔
 
جیہ نے کہا:
اسے کون دیکھ سکتا کہ یگانہ ہے وہ یکتا
جو دوئی کی بو بھی تو کہیں دوچار ہوتا
یہ مسائل تصوف یہ ترا بیاں غالب
تجھے ہم ولی سمجھتے جو نہ بادہ خوار ہوتا
مجھے پہلے شعر کے دوسرے مصرعہ میں کچھ شک ہے۔ آپ نے کہیں سے دیکھ کر لکھا ہے یا حافظہ کی بنیاد پر؟
 
شمشاد

لائبریرین
راہبر نے کہا:
اچھا، ایک مصرعہ ہے میرے ذہن میں کہ
تجھے ہم ولی سمجھتے جو نہ بادہ خوار ہوتا۔۔۔
کچھ ایسا ہی ہے نا؟؟؟ اس کا پہلا مصرعہ ہے ذہن میں؟

یہ مسائل تصّوف یہ ترا بیان غالب
تجھے ہم ولی سمجھتے ،جو نہ بادہ خوار ہوتا
 
شمشاد

لائبریرین
راہبر نے کہا:
جیہ نے کہا:
اسے کون دیکھ سکتا کہ یگانہ ہے وہ یکتا
جو دوئی کی بو بھی تو کہیں دوچار ہوتا
یہ مسائل تصوف یہ ترا بیاں غالب
تجھے ہم ولی سمجھتے جو نہ بادہ خوار ہوتا
مجھے پہلے شعر کے دوسرے مصرعہ میں کچھ شک ہے۔ آپ نے کہیں سے دیکھ کر لکھا ہے یا حافظہ کی بنیاد پر؟

یہ لیجیئے میں پوری غزل ہی لکھ دیتا ہوں :
یہ نہ تھی ہماری قسمت کہ وصالِ یار ہوتاا
اگر اور جیتے رہتے ، یہی انتظار ہوتا
ترے وعدے پر جئے ہم تو یہ جان جھوٹ جانا
کہ خوشی سے مر نہ جاتے، اگر اعتبار ہوتا
تری نازکی سے جانا کہ بندھا تھا عہد بودا
کبھی تو نہ توڑ سکتا اگر استوار ہوتا
کوئی میرے دل سے پوچھے ترے تیرِ نیم کش کو
یہ خلش کہاں سے ہوتی، جو جگر کے پار ہوتا
یہ کہاں کی دوستی ہے کہ بنے ہیں دوست نا صح
کوئی چارہ ساز ہوتا، کوئی غم گسار ہوتا
رگِ سنگ سے ٹپکتا وہ لہو کہ پھر نہ تھمتا
جسے غم سمجھ رہے ہو، یہ اگر شرار ہوتا
غم اگر چہ جاں گسل ہے پہ کہاں بچیں کہ دل ہے
غمِ عشق گر نہ ہوتا، غم روزگار ہوتا
کہوں کس سے میں کہ کیا ہے؟شب غم بری بلا ہے
مجھے کیا برا تھا مرنا، اگر ایک بار ہوتا
ہوئے مر کے ہم جو رسوا، ہوئے کیوں نہ غرق دریا؟
نہ کبھی جنازہ اٹھتا نہ کہیں مزار ہوتا
اسے کون دیکھ سکتا، کہ یگانہ ہے وہ یکتا
جو دوئی کی بو بھی ہوتی تو کہیں دو چار ہوتا
یہ مسائل تصّوف یہ ترا بیان غالب
تجھے ہم ولی سمجھتے ،جو نہ بادہ خوار ہوتا
 
جیہ

لائبریرین
اعجاز اختر نے کہا:
کیا جوجو یہاں گالب کی گجلیں چل رہی ہیں۔
او ہو میں تو بھارت کا ہندی والا ہوں۔ مجھے تو گالب کا تلپھج بھی نہیں آتا۔

:lol:
باباجانی کی بات سے ایک لطیفہ یاد آگیا

ایک گلوکار گارہا تھا

ایک سامع نے دوسرے سے کہا:
“ بھئ یہ کیا گا رہا ہے۔ اس سے کہو کہ گالب کی گزل سنائے“

جواب دیا گیا

“ بھئ یہ غالب ہی کی غزل گارہا ہے“

تو سامع نے کہا

“ اچھااا؟ پھر تو واہ واہ“
:lol:
 
جیہ

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
راہبر نے کہا:
جیہ نے کہا:
اسے کون دیکھ سکتا کہ یگانہ ہے وہ یکتا
جو دوئی کی بو بھی تو کہیں دوچار ہوتا
یہ مسائل تصوف یہ ترا بیاں غالب
تجھے ہم ولی سمجھتے جو نہ بادہ خوار ہوتا
مجھے پہلے شعر کے دوسرے مصرعہ میں کچھ شک ہے۔ آپ نے کہیں سے دیکھ کر لکھا ہے یا حافظہ کی بنیاد پر؟

یہ لیجیئے میں پوری غزل ہی لکھ دیتا ہوں :
یہ نہ تھی ہماری قسمت کہ وصالِ یار ہوتاا
اگر اور جیتے رہتے ، یہی انتظار ہوتا
ترے وعدے پر جئے ہم تو یہ جان جھوٹ جانا
کہ خوشی سے مر نہ جاتے، اگر اعتبار ہوتا
تری نازکی سے جانا کہ بندھا تھا عہد بودا
کبھی تو نہ توڑ سکتا اگر استوار ہوتا
کوئی میرے دل سے پوچھے ترے تیرِ نیم کش کو
یہ خلش کہاں سے ہوتی، جو جگر کے پار ہوتا
یہ کہاں کی دوستی ہے کہ بنے ہیں دوست نا صح
کوئی چارہ ساز ہوتا، کوئی غم گسار ہوتا
رگِ سنگ سے ٹپکتا وہ لہو کہ پھر نہ تھمتا
جسے غم سمجھ رہے ہو، یہ اگر شرار ہوتا
غم اگر چہ جاں گسل ہے پہ کہاں بچیں کہ دل ہے
غمِ عشق گر نہ ہوتا، غم روزگار ہوتا
کہوں کس سے میں کہ کیا ہے؟شب غم بری بلا ہے
مجھے کیا برا تھا مرنا، اگر ایک بار ہوتا
ہوئے مر کے ہم جو رسوا، ہوئے کیوں نہ غرق دریا؟
نہ کبھی جنازہ اٹھتا نہ کہیں مزار ہوتا
اسے کون دیکھ سکتا، کہ یگانہ ہے وہ یکتا
جو دوئی کی بو بھی ہوتی تو کہیں دو چار ہوتا
یہ مسائل تصّوف یہ ترا بیان غالب
تجھے ہم ولی سمجھتے ،جو نہ بادہ خوار ہوتا
:lol: شمشاد بھائ میری ہی فائل سے کاپی پیسٹ کر رہے ہیں
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top