کون ہے جو محفل میں آیا 4

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
اب اتنی جلدی خود سے لکھ کر تو پوسٹ کرنے سے رہا۔

عمار بھائی اس نے حافظے سے لکھا تھا اور آپ جانے اس عمر میں حافظہ جواب دے ہی جاتا ہے۔ :wink:

یہ فہیم کہاں ہیں؟ کافی دنوں سے نظر نہیں آئے؟
 

جیہ

لائبریرین
ارے کمال کرتے ہیں آپ بھی میں تو اس مصرعے کے بارے میں حیران و پریشان تھی جو آپ نے پوچھا تھا۔۔۔۔ تجھے ہم ولی سمجھتے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


اور جس لفظ کی آپ نے نشان دہی کی ہے وہ ٹائپو تھی۔ خلل حافظہ نہیں تھا۔

غالب ہی نے کہا تھا

یاد ماضی عذاب ہے یارب
چھین لے مجھ سے حافظہ میرا
 
شمشاد نے کہا:
اب اتنی جلدی خود سے لکھ کر تو پوسٹ کرنے سے رہا۔

عمار بھائی اس نے حافظے سے لکھا تھا اور آپ جانے اس عمر میں حافظہ جواب دے ہی جاتا ہے۔ :wink:

یہ فہیم کہاں ہیں؟ کافی دنوں سے نظر نہیں آئے؟
ماشاء اللہ۔۔۔۔ اس عمر میں بھی خیر سے ٹھیک ہے حافظہ۔۔۔ :p
فہیم پتا نہیں کہاں رہ گیا۔۔۔ مسینجر پر بھی نہیں آرہا۔۔۔ آج کل شاید دفتر میں کافی کام ہے۔۔۔ میں فون کرکے معلوم کرتا ہوں۔۔۔
 
لو جی۔۔۔۔ فہیم سے بات ہوئی ہے میری۔۔۔ محفل پر نہ آنے کی وہی وجہ ہے جس کا خدشہ تھا۔ آج کل اس کے دفتر میں بہت زیادہ کام ہے۔۔۔ سب کو سلام کہا ہے۔۔۔ اور کہا ہے کہ دعا کریں مشکل آسان ہو :p ۔ اور بھی کچھ بتاؤں کیا؟؟؟
 

جیہ

لائبریرین
تو اور کیا مرزا نوشہ تو ایسے شعر لکھنے سے رہے :lol:

اور ہاں فہیم بہت دنوں سے نہیں آئے۔ کہیں ان کو غالب والی صورت حال تو پیش نہیں آئی؟


گدا سمجھ کے وہ چپ تھا، مری جو شامت آئے
اٹھا اور اٹھ کے قدم میں نے پاسباں کے لئے

:lol:
 

جیہ

لائبریرین
چلیں فہیم کی خیریت معلوم ہوئ

ان کا تو وہی حال ہے جو کہ غالب کا تھا

فکر دنیا میں سر کھپاتا ہوں
میں کہاں اور یہ وبال کہاں
 

شمشاد

لائبریرین

شمشاد

لائبریرین
ہمارا بھی وعلیکم السلام پہنچا دیجیئے گا فہیم کو۔ شکر ہے وہ خیریت سے ہیں۔ مجھے خطرہ تھا کہ کہیں پھر ادھر ادھر دیکھتے ہوئے موٹر سائیکل نہ چلا دی ہو۔
 

جیہ

لائبریرین
غالب پر پی ایچ ڈی کے لیے ماسٹر ہونا ضروری ہے اور میں نے تو صرف دو حرف پڑھے ہیں وہ بھی الٹے۔ بی اے ہوں
 

شمشاد

لائبریرین
جیہ نے کہا:
غالب پر پی ایچ ڈی کے لیے ماسٹر ہونا ضروری ہے اور میں نے تو صرف دو حرف پڑھے ہیں وہ بھی الٹے۔ بی اے ہوں

وہی تو میں بھی کہہ رہا ہوں کہ ماسٹر کی کوشش میں ہے۔ تمہیں “ماسٹر“ ڈگری مل جائے گی اور کوئی اپنی “بیچلر“ ڈگری لُوز کرئے گا ناں۔

اور ہاں فہیم اس وقت م س ن پر آ موجود ہوئے ہیں۔
 
جیہ نے کہا:
غالب پر پی ایچ ڈی کے لیے ماسٹر ہونا ضروری ہے اور میں نے تو صرف دو حرف پڑھے ہیں وہ بھی الٹے۔ بی اے ہوں
اب ایک لفظ اور پڑھ لیں۔۔۔ “ایم“۔ “اے“ تو پڑھ ہی لیا ہے نا۔۔۔ سو ایم۔اے ہوجائے گا۔۔۔۔ بہت آسان ہے۔
شمشاد بھائی! اب فہیم ادھر ادھر دیکھ کر موٹرسائیکل نہیں چلاتا۔۔۔ رات کو ڈیڑھ دو بجے گھر جاتا ہے واپس۔۔۔ سو اس وقت ادھر ادھر دیکھنا بے فائدہ ہوگا نا۔۔۔۔ :p
 

شمشاد

لائبریرین
رات دو بجے تو کوئی فائدہ نہیں ہے ادھر ادھر دیکھنے کا۔

چلیں محنت تو کر رہے ہیں ناں، ان شاء اللہ پھل بھی ضرور ملے گا۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top