کون ہے جو محفل میں آیا 4

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
میں تو سوچ رہا تھا کہ یہ دھاگہ آج کی رات نکال ہی جائے گا لیکن آپ نے تو ننانوے کے چکر میں بھی نہیں پڑنے دیا سو تو دور کی بات ہے۔

اور شکریہ جناب یہ دھاگہ میرے نام کرنے کا۔

آصف بھائی کو لگتا ہے ذ پ کر کے ادھر لانا پڑے گا کہ قسم تو توڑ دیں۔
 

F@rzana

محفلین
السلام و علیکم

میرے بعد کون آرہا ہے؟

اور ہاںںںںںں۔ ۔ ۔ ۔ پاکستانی بھائی پہلا پیغام پڑھ کر تو میرا ماتھا تھنکا کہ “شمشاد بھائی“ نے ایسا کیا کردیا جو آپ نے دو ٹھگوں کی کہانی ان کے نام کردی ہے :shock: ذرا نیچے اسکرول کیا تو بھید کھلا اور شمشاد بھائی خود بخود “بری“ ہوگئے :lol:
 

شمشاد

لائبریرین
او ہو کیا بات ہے، آج تو محفل کو چار چاند لگ گئے کر فرزانہ صاحبہ کی آمد آمد ہے۔
 

پاکستانی

محفلین
F@rzana نے کہا:
السلام و علیکم

میرے بعد کون آرہا ہے؟

اور ہاںںںںںں۔ ۔ ۔ ۔ پاکستانی بھائی پہلا پیغام پڑھ کر تو میرا ماتھا تھنکا کہ “شمشاد بھائی“ نے ایسا کیا کردیا جو آپ نے دو ٹھگوں کی کہانی ان کے نام کردی ہے :shock: ذرا نیچے اسکرول کیا تو بھید کھلا اور شمشاد بھائی خود بخود “بری“ ہوگئے :lol:

ارررے اللہ اللہ کریں، کیوں مجھے مروانا چاہتی ہیں آپ۔
بہرحال خوش آمدید، کہاں مصروف ہیں آجکل، محفل میں کبھی کبھار ہی نظر آتی ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
اتنی زیادہ کہاں مصروف ہیں؟ ابھی پچھلے ماہ کی 19 تاریخ کو آئی تھی اور آج پھر آ گئی ہیں۔ :wink:

حنا فیصل ہیں تو سہی لیکن ادھر آنا ان کا مشکل ہے۔
 

پاکستانی

محفلین
چلیں یہ بھی ان کی مہربانی ہے جو انہیں کبھی کبھار ادھر کا رستہ نظر آ جاتا ہے۔


حنا فیصل کو یہاں کا راستہ دکھائیں گے تو ادھر آئیں گی نا!!!!!!
 

شمشاد

لائبریرین
راستہ تو ان کا دیکھا بھالا ہے لیکن آتی نہیں ہیں ادھر۔ ذ پ کر کے بلانا پڑے گا۔
 

پاکستانی

محفلین
وہ آنے سے رہیں، ہمیں ہی جانا پڑے گا۔


مجھے اجازت دیجیئے، صبح ہونے والی ہے ابھی نیند بھی پوری کرنی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
اللہ حافظ
اپنی تو صبح چھٹی ہے اور ابھی تھوڑا کام بھی کر رہا ہوں ساتھ ساتھ ادھر جھانکنے کے علاوہ۔
 

شمشاد

لائبریرین
وعلیکم السلام جناب

ابھی شگفتہ صاحبہ کو دیکھا تھا کہ محفل میں ان کا نام جگمگا رہا تھا۔
 

حنا فیصل

محفلین
جی میں ادھر آ گئی
ادھر تو بڑے بڑے لوگ آتے ہیں
ہمارا ادھر کیا کام ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مگر پھر بھی حاضری لگا دیتے ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
لگے ہاتھوں محفل کے سکول میں بھی حاضری لگاتی جائیے گا، وہاں پر آپ کی خاصی غیر حاضریاں ہو گئی ہیں۔

عبید بھائی ان کی حاضری لگانا آپ کا ذمہ ہے۔
 
ہم تو بھولے بھالے۔۔۔۔۔ قسط نمبر 3 میں چلے گئے تھے۔ وہاں خط لکھنے بیٹھے تو پتا چلا کہ دھاگہ مقفل بھی ہوچکا ہے۔۔۔۔۔
سو، یہاں میری پہلی حاضری۔۔۔۔۔۔۔
السلام علیکم
اور
صبح بخیر
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top