کون ہے جو محفل میں آیا ---40ویں لڑی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
عمار ، میں ٹھیک ہوں ، اس ہفتہ سرد ہواؤں کا استقبال کیا تھا کہ نہیں ، مجھے تو پہلے دن ہی سردی نے پوچھ لیا تھا اور اب وہی گرمی کے دن ہیں ۔

ای بک کے بہت سارے کام ہو گئے اس کی تکمیل اندازے سے بڑھ کر تاخیر کا شکار ہوئی ، یہ عالم ہے کہ دعائیں بھی میری کچھ اس طرح ہو گئی ہیں کہ "یا اللہ ای بک ، یا اللہ ای بک ۔ ۔ ۔ " :praying: :praying: :praying: بس یہ کام ہو جائے مکمل تو میں ایک ٹھیک ٹھاک جھگڑا کرنا ہے اللہ میاں سے اور اس بار خدا کے بندوں سے بھی جھگڑا ہو گا صحیح کا ۔ اور مزے کی بات سنیں بلکہ نہیں انتظار :tongue:
 

شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام

کیسے ہیں جناب؟ لگتا ہے آپ کا نیٹ بھی آپ کا ساتھ دے رہا ہے۔

بچے کیسے ہیں اور اب کون سی کلاس میں ہیں۔
 

عندلیب

محفلین
السلام علیکم !
کیا حال ہے شمشاد بھائی ۔۔۔؟
عید کے لئے کیا تیاریاں ہیں ۔۔۔۔؟
اور آپ کی چھٹیاں کب سے شروع ہو رہی ہیں ۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہاں عید کی کیا تیاریاں کرنی ہیں۔ عید تو صحیح معنوں میں بچوں کی ہوتی ہے۔

کل سے چھٹیاں ہیں اور وہ بھی صرف پانچ، جمعرات اور جمعہ ملا کے۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
سلام ۔ ۔۔ ۔ ۔

شگفتہ کیسی ہیں آپ ؟ بخار اترا کہ ابھی ہے ۔؟ کیسی طبعیت ہے آپکی ۔

السلام علیکم

کیسی ہیں بوچھی ، سردی کا بخار تو گیا اب یہاں پھر سے گرم دن ہیں ۔ مجھے باقی جو بخار چڑھے رہتے ہیں وہ اتر جائیں کسی طرح بس :( ای بک کا بخار ، اسکیننگ کا بخار ، بلاگ بخار ، پراجیکٹس بخار ، جاب بخار ، کاموں کے بخار :( اب جب تک ای بک بنانا نہ آئے تو بخار چڑھے رہنا ہے ۔ اس کے علاوہ بھی ہیں بخار، مزید تفصیل لکھ دی تو آپ کہیں اپنا ڈنڈا ڈھونڈنے نہ لگ جائیں :skull:
 

ظفری

لائبریرین
ہایئں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یعنی کسی "بےچاری""کی نیا ڈوبتے ڈبوبتے بچ گئی ۔۔۔۔۔۔۔سچی مچی شادی نہیں ہوئی تو ہم نے مبارک کس کو اور کیوں دی۔۔۔۔۔چلو پھر جلدی سے میری مبارک تو واپس کرو بھئی میں کسی کے پاس اپنا ادھار نہیں‌چھوڑتی نا

نہیں اب ایسا بھی نہیں ہے ۔ کوشش میں ہوں کہ کسی کی نیّا ڈبو کر کوئی نیک کام کرجاؤں ۔;)
اور ہاں یہ مبارکبادیں کہاں‌دیں‌گئیں ۔ ہوسکتا ہے مستقبل بعید کے لیئے کام آجائیں ۔ :grin:
 

فہیم

لائبریرین
السلام علیکم

یہ رونق میلا لگ کر ختم بھی ہوجاتا ہے میری غیر موجودگی میں۔

آپ ہیں کہ نہیں ظفری بھائی۔
 

شمشاد

لائبریرین
نہیں اب ایسا بھی نہیں ہے ۔ کوشش میں ہوں کہ کسی کی نیّا ڈبو کر کوئی نیک کام کرجاؤں ۔;)
اور ہاں یہ مبارکبادیں کہاں‌دیں‌گئیں ۔ ہوسکتا ہے مستقبل بعید کے لیئے کام آجائیں ۔ :grin:

یہ مبارک بادیں یہاں دی گئی تھیں اور غلطی سے دھاگہ بھی میں نے ہی کھولا تھا۔
 
یہاں تو آج سے ہی تھینکس گیونگ کی چھٹیا شروع ہو گئی ہیں۔ جمعہ کو عید ہے اور اتوار تک ویسے بھی چھٹی یعنی کہ ۔۔۔۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top