کون ہے جو محفل میں آیا ---41ویں لڑی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

خوشی

محفلین
خوشی کا آداب قبول کیجئے
کل شمشاد جی کو یہاں آئے 4 سال ہو جائیں ھے اتنا پرانا ھے یہ فورم:confused:
 

زین

لائبریرین
(یہ بات ہے تو میں‌آجاتا ہوں‌)
السلام علیکم!
کیسی ہیں‌آپ جیہ بہنا؟ ، موسم کی سنائیے
 

جیہ

لائبریرین
وعلیکم سلام زین۔ آپ کیسے ہیں۔ میں تو الحمدللہ ٹھیک ہوں۔ موسم یہاں خشک مگر سرد ہے۔ سنا ہے کوئٹہ میں برف پڑی ہے؟

زین۔ انپیج کنورٹر کے بارے میں فائل آپ کے ساتھ ساتھ ابرار صاحب کو بھیجی ہیں۔
 

زین

لائبریرین
وعلیکم سلام زین۔ آپ کیسے ہیں۔ میں تو الحمدللہ ٹھیک ہوں۔ موسم یہاں خشک مگر سرد ہے۔ سنا ہے کوئٹہ میں برف پڑی ہے؟

زین۔ انپیج کنورٹر کے بارے میں فائل آپ کے ساتھ ساتھ ابرار صاحب کو بھیجی ہیں۔

میں بھی الحمداللہ فٹ فاٹ
نہیں،صرف پہاڑوں پر برفباری ہوئی ہے ہاں بارش اور ژالہ باری بہت ہوئی تھی دو دن پہلے ۔تقریبآ 100 ، 150 کلو میٹر دور زیارت، توبہ کاکڑی میں زبردست برفباری ہوئی ہے
 

شمشاد

لائبریرین
جیہ یہ تمہیں ہی کہہ رہا ہے، اب جان بچانے کو ملائکہ کا نام لگا رہا ہے۔

وہ اتنی چھوٹی ہے کہ چڑی تو ہو سکتی ہے چڑیل نہیں۔
 

خوشی

محفلین
خوشی کا آداب قبول کیجئے ۔ میرا پیغام دیکھ کے زین جی نے شمشاد جی کے لئے دھاگہ بُن دیا اور میرا نام تک نہیں لیا کہ یہ یاد دہانی میرے پیغام کی وجہ سے ہوئی انھیں، سچ کہیں کیا کسی کو یاد بھی تھا:)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top