کون ہے جو محفل میں آیا ---41ویں لڑی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

مغزل

محفلین
نہیں جی یہ خوش فہمی مجھ قطعا نہیں
جھوٹ ۔۔ سفید جھوٹ ۔۔ ہاہاہاہہاہ
مغل صاحب کے پاس صرف۔دو ہی کام ہوتے ہیں۔یا تو مشاعرے میں جانا۔
یا پھر اپنی بلیلہ کی حجامت بنواتے رہنا۔
ارے نہیں صاحب ، ۔۔ ’’’ تم نے دیکھا ہی نہیں دیکھنے والو ں کی طرح ‘‘‘ خیر جو جی میں آئے کہہ لیجے ، میرے لیے یہ بھی سند ہے ۔
بھری بزم میں راز کی بات کہنے والا معمالہ نہ ہوجائے کہیں:grin:
یہ معمالہ کیا ہوتا ہے ۔۔ کیوں میاں ۔ لغت پر احسان کرنے کے موڈ میں ہیں‌کیا۔۔ہہاہاہا:biggrin:
با ادب با ملاحظہ، نگاہِ روبہ رو، سلطنتِ مغلیہ کے تخت نشین و جانشیں تشریف لاتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:applause:
کوئی بات نہیں اس وقت مغل بھیا منظرنامہ کی ووٹنگ میں شرکت کر رہے ہونگے۔ کوئی خطرہ نہیں۔
میں چلا ہی نہ جاؤں وہاں ۔۔
 

مغزل

محفلین
کھا چکنے کے بعد بتا رہے ہیں۔
نہ تو اور کیا۔ کھانے کی صلاح دیتا کیا ۔ آپ تو پاپوش سوپ پینے جاتے ہیں تو دھماکہ کروادیتے ہیں ۔ نہ بابا نہ ۔ مجھے تو معاف ہی رکھیں۔
مغل بھائی تا حال آپ نے اردو لاگ کی رکنیت اختیار نہیں کی ہے۔ اور اس کے بغیر یہ ممکن نہیں۔
مجھے کیا پڑی بھڑوں کے چھتے میں ہاتھ دینے کی ۔:biggrin:
 

مغزل

محفلین
سعود بھائی ووٹ کہا ں اور کیسے کاسٹ کیا جاسکتا ہے ۔ میں‌نے کوشش کی مگر کوئی ۔۔ خاطر خواہ نتائج نہیں سامنے آئے
 
سعود بھائی ووٹ کہا ں اور کیسے کاسٹ کیا جاسکتا ہے ۔ میں‌نے کوشش کی مگر کوئی ۔۔ خاطر خواہ نتائج نہیں سامنے آئے

اگر آپ نے ای میل میں بھیجے گئے ربط پر کلک کیا ہوگا تو تاروں بھرا صفحہ کھلا ہوگا۔ وہاں کسی بھی نام کے سامنے موجود 5 تاروں میں سے کسی تارے پر ماؤس لا کر کلک کر دینے پر اتنے تاروں کی ریٹنگ ہو جاتی ہے۔ اس طرح آپ سبھی نو لوگوں کو ریٹ کر سکتے ہیں۔ اتفاق سے آپ کو اپنی تبدیلیاں صفحہ ریفریش ہونے کے بعد دکھتی ہیں، اس وقت لگتا ہے کہ کچھ ہوا ہی نہیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top