یا الٰہی یہ فونیٹک اور ون ٹو ون میپنگ کی بورڈ والی عادت نے تو ملغوبہ بنا دیا بات کا۔ ویسے فہیم بھائی میرا وہ مراسلہ پھر سے تلاش لیں آپ کو نقطے کے ساتھ ہی ملنا چاہیئے وہاں۔ اور ہاں آپ کی جی میل آئی ڈی پر ایک انویٹیشن بھیجی ہے ممکن ہے آپ کے کام کی ہو۔
یہ لیجئے پھر سے لکھ دیتا ہوں۔
फ़हीम
جی فہیم بھائی یہ آن لائن اسٹوریج اور شیرنگ کی سروس ہے۔ اور 2 سے 3 جی بی کت کا اسپیس مفت مہیا کراتا ہے۔ کافی اچھی سروس ہے۔ آپ کی فائلوں کا ایک آن لائن بیک اپ بن جاتا ہے جسے آُ کہیں سے بھی استعمال کر سکتے ہیں اور سسٹم کریش کی وجہ سے ڈاٹا لاس کا خوف نہیں رہتا۔
اپیا آپ کو بھی ڈراپ باکس کا اکاؤنٹ چاہئیے کیا؟
لے لیجئے باجو۔
آپ کی تصاویر کو محفوظ کرنے کے لیے بہترین رہے گا۔
اور آپ کو بتاتا چلوں کہ وہ اورنج شرٹ والی تصویر محفل پر بالکل اچھی نہیں لگ رہی۔
کیونکہ یہاں تصویر بہت چھوٹی نظر آتی ہے اور وہ تصویر چھوٹی ہو تو ایسی لگ رہی ہے۔
جیسے میں کانا ہوگیا ہوں
اس لیے میں نے وہ ہٹادی۔ اور محفل پر نہیں لگائی۔
ڈراپ بکس ہماری کمپنی کی ہر برانچ میں ہوتا ہے ۔ڈرائیور جب پزا ڈیلوری کر کے آتا ہے ہے تو ہر ڈیلوری کے پیسے ڈراپ بکس میں ڈالتا جاتا ہے رات کو کھول کر ایک ساتھ سارے پیسے نکال کر کمپیوٹر میں جتنی اس کی ڈیلوریاں ہو اتنے پیسے مینیجر کو دیتا ہے باقی جو ٹپ کے پیسے ہوں وہ اس کی عیاشی کے۔اس طرح نا پیسے گم ہوتے ہیں نا چوری نا کوئی مسئلہ۔ یہ تو ہے ہماڑا ڈومینوز پزا کا ڈراپ بکس
اپیا آپ یہاں جاکر اس کا تعارفی ویدیو دیکھ لیں سب سمجھ میں آجائے گا ان شاء اللہ۔
بھئی ہمارے پاس تو بس یہی ڈراپ بکس ہیں پھر
جی اپیا وہاں آپ کو مفت میں ایک اکاؤنٹ بنانے پر 3 جی بی تک کا اسپیس مل سکتا ہے۔