کون ہے جو محفل میں آیا----------43

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

فہیم

لائبریرین
کس سے سنا کب سنا اور کس سے ہوا جلدی بتائیں

جلدی کے کام گڑبڑ والے ہوتے ہیں۔
ویسے اڑتی اڑتی سنا تھا۔
اب یہ نہیں معلوم کہ یہ اڑان کہاں سے شروع ہوئی۔

جی بھئی کیا سن لیا آُ نے فہیم بھائی؟

جی فی الوقت تو کچھ نہیں سنا۔
آپ کچھ سنادیں۔
کوئی غزل وزل۔
 

خوشی

محفلین
کسی سے نہیں میں تو خود حیران ہوں‌آپ کی بات سن کے اسی لئے پوچھا ، کہاں‌ہوا یہ بھی معلوم ھے یا نہیں
 

ظفری

لائبریرین
مابدولت اب چلے ۔ کسی نے مووی دکھانے کا وعدہ کیا ہے کہ ہر دفعہ میں اپنا والٹ گھر بھول جاتا ہوں ۔:grin:
لہذا کسی اور کے خرچے پر گذرا ہے ۔ اس سے پہلے کسی کا ارادہ بدل جائے ۔ ہم چلے ۔ ;)
 

مغزل

محفلین
سب خاص و عام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ یہ حقیر، فقیر، بندہ پر تقصیر، ہیچ مداں قلم بر کاں کا آب و دانہ یہاں سے اٹھ رہا ہے۔ اردو میں یہ کہ آج میں حیدر آباد واپس جا رہا ہوں، شام سات بجے فلائٹ ہے، پیر کی علی الصبح حیدر آباد پہنچوں گا، تو شاید پیر کی شام کو یہاں آ سکوں۔

باادب باملاحظہ نگاہ روبرو سلطنتِ اردومحفلیہ کے بے تاج فرماں روا ،سیدی، مرشدی ،حقیر، فقیر، بندہ پر تقصیر، ہیچ مداں قلم بر کاں ۔
فرنگیوں کے دیس میں اردو کے جھنڈے گاڑنے کے بعد نظام دکن کے حیدرآباد دکن تشریف لارہے ہیں ۔
’’ پو پپو پپ پپو پو پو پپ پپو )))))۔۔۔ ’’ دھڑم دھڑم دھڑم ) )))) ۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
نہیں ایسی بات نہیں ہے۔ ماشاء اللہ وہ بالکل صحت مند ہیں۔ اور طریقہ تو یہی ہے سُرخ قالین ہی بچھاتے ہیں وہ جو آپ کی طرف "Red Carpet" کہتے ہیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top