کون ہے جو محفل میں آیا--------45

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

فہیم

لائبریرین
اب تو رہتا ہے یہاں کچھ طاری ایسا سناٹا
کہ آتے ہوئے بھی یہاں ہے دل گھبراتا
 

شمشاد

لائبریرین
اب جب آنے والے یہاں نہ آئیں تو یہی ہونا ہے ناں۔ کبھی یہی دھاگہ سب سے زیادہ تیز بھاگنے والا ہوتا تھا۔
 

ظفری

لائبریرین
و علیکم السلام

مزاج تو تب بتائیں کہ آپ کچھ دیر رکیں تو۔

شمشاد بھائی ۔۔۔ واللہ مصروفیت کا وہ عالم ہے کہ بیاں نہیں کرسکتا ۔۔۔۔ مجھے آج اچانک یاد آیا کہ آپ نے ایک کام کہا تھا ۔ بس اسی سلسلے میں حاضر ہوا تھا ۔ امید ہے کچھ دنوں میں فراغت نصیب ہوگی تو پھر تسلسل سے حاضری دوں گا ۔
 

شمشاد

لائبریرین
بہت شکریہ کہ کام یاد رکھا۔

چلیں اس دفعہ بھی حسبِ معمول آپ کے وعدے پر اعتبار کر لیتے ہیں کہ تسلسل سے حاضری رہے گی۔
 

ملائکہ

محفلین
السلام علیکم کیسے ہیں سب لوگ۔۔۔ میں کچھ دن غائب رہوں گی السلام آباد جا رہی ہوں میں کچھ دن بعد
 

شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام

تم تو پہلے ہی کتنے دنوں سے غائب ہو، اب اسلام آباد جا رہی ہو، مری کی بھی سیر کرو گی۔ چلو کچھ دن کراچی کی گرمی سے بچ جاؤ گی۔
 

شمشاد

لائبریرین
تسلیم عرض ہے۔

فہیم ہی اس دھاگے پر آیا کرتے ہیں، وہ بھی ادھر نہیں آ رہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top