کون ہے جو محفل میں آیا - 47

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

نیلم

محفلین
وعلیکم السلام
آپ کو اس محفل پر خوش آمدید کہتا ہوں ۔ اُمید ہے آپ کا وقت یہاں خوشگوار گذرے گا ۔ شمشاد بھائی کی نظر سے آپ کا سلام شاید اوجھل ہوگیا ۔ ورنہ عموماً وہ ہی سب کو خوش آمدید کہتے ہیں ۔ شاید اسی وجہ سے آپ کا تعارف بھی رہ گیا ہے ۔ ;)
جی شکریہ ۔
 
شکریہ سعد بھاہی اپ کا بی

آپ محفل میں آیا کریں اور گھومنے پھرنے کے بجائے کچھ لکھنے کی بھی کوشش کیا کریں اس طرح جلدی ہی اس سے مانوس ہو جائیں گی۔ ابتدا میں تھوڑی سی جھجھک ہوتی ہے جو ان شاء اللہ وقت کے ساتھ جاتی رہے گی۔ اور کوئی مشکل درپیش ہو تو ہم ہر ممکن خدمت کے لئے حاضر ہیں۔ :)
 
جی ضرور لکھو گی ۔لکھنا سیھک تو جاؤں
 
آپ پروگریس کر رہی ہیں اور خوب کر رہی ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ یوں ہی کوشش جاری رہی تو تین دن سے زیادہ کا عرصہ نہیں لگنے والا۔ ویسے پتہ ہے ہم نے جب محفل جوائن کیا تھا تو ایک سطر کا پیغام لکھنے میں کئی کئی منٹ لگ جاتے تھے۔ اور پیراگراف لکھنا تو مکمل تیاری کے ساتھ ہوتا تھا۔
 
جی
مجھےایک لفظ لکھنے میں بھی ٹائم لگتا یے۔ابھی بہت ٹائم چائیے مجھےآپ کےجیسا لکھنے کے لیئے۔
 
تین چار روز میں مناسب رفتار ہو جائے گی کہ آپ کو الجھن نہیں ہوگی اگر کوشش جاری رہی اور ان شاء اللہ چند ہفتوں میں کاصی رفتار سے لکھنے لگیں گی۔ :)
 
شمشاد

لائبریرین
ارے کُٹی کیا کرنی ہے، دو دن سے بخار میں مبتلا ہوں۔ ابھی تھوڑی ہمت کر کے آیا ہوں۔
 
شمشاد

لائبریرین
سعود بھائی موسم بدل رہا ہے، اس وجہ سے کہیں بے احتیاطی ہو گئی تھی۔ خیر اب خاصہ بہتر ہوں۔
 
ظفری

لائبریرین
ہم نے ان کی آمد کے پہلے ہی دن تعارف کی درخواست بھی کی تھی اور خوش آمدید بھی کہا تھا۔ :)

شکریہ سعود بھائی ! آپ کا تو ہمیں علم ہی ہے ۔ اور براہِ راست بھی آپ سے گفتگو ہوئی تھی ۔ بس شمشاد بھائی کی فکر تھی کہ دو دن سے آئے نہیں تھے ۔ اس لیئے ان کی توجہ حاصل کرنے کے لیئے ان کا ذکر کیا تھا ۔ :)
 
شمشاد

لائبریرین
الحمد للہ پہلے سے بہت بہتر ہوں۔

یہ ظفری کیسے آ گئے بھول کر اس دھاگے پر، بلکہ کہ کہنا چاہیے محفل میں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top