کون ہے جو محفل میں آیا - 47

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
الحمد للہ ہم بھی بخیر ہیں۔ بس سوچتے ہیں کہ آپ جیسے احباب ذرا ریگولر بنیادوں پر آنے لگیں تو پھر سے لطف دوبالہ ہو جائے محفل گردی کا۔ :)
 

حسن علوی

محفلین
اجی ہمارے آنے نا آنے سے کیا فرق پڑتا ھے قبلہ کچھ مصروفیات سے سر نکال کر ادھے کا رُخ کیا ھے
وہ کیا کہا غالب نے

فرصت کاروبارِ شوق کسے
ذوقِ نظارہ جمال کہاں
 
ایسا کفر بکنے سے پہلے آپ کو اپنی بخشش خطرے میں پڑتی نظر نہیں آئی حسن بھائی؟ میاں آپ کے آنے نہ آنے سے فرق کیوں نہیں پڑتا؟
 

حسن علوی

محفلین
ہائیں؟؟؟ کیا واقعی؟
آپ کہتے ہیں تو پھر ٹھیک ہی کہتے ہوں گے۔ ویسے کچھ پرانے احباب بھی منظرِ عام پر نہیں کچھ معلوم ہے کہ وہ سب کیا ہوئے؟
 

شمشاد

لائبریرین
سعود بھائی یہ اب حسن صاحب ہو گئے ہیں، بڑے آدمی بن گئے ہیں، اب یہ ہم کو کہاں پوچھیں گے۔
 

حسن علوی

محفلین
ویسے طنزیہ اندازِ گفتگو کو خوبصورت پیرائے میں ڈھالنے کا فن اب بھی وہی ھے شمشاد بھائی، اچھا لگتا ھے۔

کچھ خبر ھے کہاں ہیں فہیم، عمار، سارہ خان، باجو، سارا اور دیگر؟
 

شمشاد

لائبریرین
ویسے طنزیہ اندازِ گفتگو کو خوبصورت پیرائے میں ڈھالنے کا فن اب بھی وہی ھے شمشاد بھائی، اچھا لگتا ھے۔

کچھ خبر ھے کہاں ہیں فہیم، عمار، سارہ خان، باجو، سارا اور دیگر؟

حاشا و کلاء طنزیہ گفتگو بالکل بھی نہیں، ہاں دل لگی ضرور ہے۔

فہیم آتے رہتے ہیں، سارہ کی شادی ہو گئ اور شادی کے بعد تو پھر تمہیں پتہ ہی ہے کہ کون آتا ہے لیکن سارہ کبھی کبھی چکر ضرور لگاتی ہے
 

شمشاد

لائبریرین
لیکن یہاں یہ فارمولا لاگو نہیں ہوتا۔ یہاں تو جتنا زیادہ آئیں گے، اتنا ہی اچھا ہے۔
 

ظفری

لائبریرین
الحمد للہ پہلے سے بہت بہتر ہوں۔

یہ ظفری کیسے آ گئے بھول کر اس دھاگے پر، بلکہ کہ کہنا چاہیے محفل میں۔
شمشاد بھائی بھول کر نہیں ، پکا ٹکٹ لیکر آیا ہوں ۔ تھوڑی مصروفیت میں کمی واقع ہوئی ہے ۔ معذرت خواہ ہوں کہ کچھ عرصے محفل سے دور رہا ۔ اب آپ کی طبعیت کیسی ہے ۔ ؟
 

mfdarvesh

محفلین
اچھا
پھر میں کوشش کرتا ہوں کہ دن میں دو بار ضرور آئوں، ایک بار تو حاٍضری لگ گئی ہے نا
 

ظفری

لائبریرین
ظفری بھائی خوشی ہوئی آپ کو محفل میں دیکھ کر۔ آتے رہا کریں۔
السلام علیکم !
شمشاد بھائی ۔۔۔ آپ کو تو معلوم ہے کہ زندگی کن ڈھبوں سے گذرتی ہے ۔ نئی جاب کی نوعیت ہی کچھ ایسی ہے کہ میں بعض اوقات خاصا مصروف ہوجاتا ہوں ۔ جس سے بے انتہا تھکن ہوجاتی ہے ۔ سو واپسی پر صرف بستر نظر آتا ہے اور صبح پھر غمِ روزگار ۔۔۔۔ بہرحال آج کل کچھ فراغت ہے ان شاءاللہ حاضری دیتا رہوں گا ۔
کل میں نے یہاں جو مراسلہ “ جس میں آپ کو مخاطب کیا تھا “ پوسٹ کیا تھا ۔ اس میں ایک گستاخی غیر دانستہ طور پر شاید عجلت میں سرزد ہوگئی تھی کہ آپ کو صرف شمشاد لکھا ، شمشاد “ بھائی “ لکھنے سے رہ گیا ۔ اس گستاخی کے لیئے میں بیحد معذرت خواہ ہوں ۔ اُ مید ہے آپ نےدرگذر فرما دیا ہوگا ۔ میں اُس مراسلے میں تصحیح کرچکا ہوں ۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top