کون ہے جو محفل میں آیا - 47

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

جیہ

لائبریرین
کڑاکے کی سردی میں کانپتے لرزتے سلام قبول ہو۔
شمشاد بھائی ذرا ہیٹر تو آن کریں
 

جیہ

لائبریرین
ارے ملائکہ بہت دنوں کے بعد آپ سے بات ہو رہی ہے۔ میں ٹھیک ہوں۔ آپ کیسی ہیں آپ؟ پڑھائی کا کیا حال ہے؟
 

mfdarvesh

محفلین
ہیٹر کو چھوڑو، رضائی میں بُکل مار کر بیٹھو اور کوئلوں کی انگیٹھی پاس رکھ لو۔ لیکن دروازہ تھوڑا سا ضرور کھلا رکھنا۔

یہاں تو کوئلے نایاب ہو چکے ہیں اور انگیٹھی دوگنا قیمت پہ مل رہی ہے گیس تو ہے نہیں اور اگر ہے تو قابل استعمال نہیں ہے بہت کم پریشر کے ساتھ
 

mfdarvesh

محفلین
السلام علیکم، اللہ کا شکر ہے میں ٹھیک ہوں
اسلام آباد میں آج دھند کا راج ہے مشکل سے صرف چند فٹ نظر آرہاہے، ٹھنڈ بہت ہے
 

میم نون

محفلین
پتہ نہیں :grin:
بس میرا دل کر رہا تھا کہ آج پاکستان میں چھٹی ہو اور زیادہ دوست محفل میں حاضری دیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
پاکستان میں تو پہلے اتنی زیادہ چھٹیاں ہوتی ہیں، چھٹی کی خواہش ہی کرنی ہے تو یہاں کی کریں۔
 

غیاث

محفلین
پتہ نہیں کیوں یہاں چھٹی والے دن بھی سرگرمیکم نظر آتی ہے۔ ویسے چند دن سردی تو ہوگی اسکے بعد موسم کھل جائیگا۔ پھر گرمی بھی اپنے رنگ دکھائے گی۔
 

میم نون

محفلین
پاکستان میں تو پہلے اتنی زیادہ چھٹیاں ہوتی ہیں، چھٹی کی خواہش ہی کرنی ہے تو یہاں کی کریں۔

ارے آپ تو دفتر سے ریگولر حاضری دیتے ہیں، گھر سے پتہ نہیں حاضری دیں کہ نہیں، آخر گھر والوں کو بھی تو وقت دینا ہوتا ہے ناں۔

میں تو سونے کی سوچ رہا ہوں کہ کافی وقت ہو گیا ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top