سیدجہانگیرعلی بخاری
محفلین
خاکسار خود یہاں سیکھنے آیا ھےبہت خوب
پھر تو آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا
یہ کیمبل پور کس جگہ پر واقع ہے؟
کیمبل پور شہنشاہ اکبر کے بنوائے قلعے اٹک بنارس سے تقریبا 20 کلومیٹر جنوب میں آباد ایک شہر نماقصبہ ھے،جسے 1904 میں برطانوی حکومت نے بطور چھاونی آباد کیا، اٹک بنارس وہ مقام ھے جہاں دریائے سندھ اور دریائے کابل ایسے ملتے ھیں کہ بَیْنَھُمَا بَرْزَخ لَّا یَبْغِیٰنِ کی تفسیر پیش کرتے ھیں ایک طرف سندھ کا سبز پانی اور دوسری طرف کابل کا مٹیالا پانی دور تک ایک لمبی لکیر بناتے ھوئے جاتے ھیں لیکن آپس میں مدغم نہیں ھوتے۔ یہیں وہ مقام بھی ھے جہاں سے خوارزم شاہ گھوڑے سمیت ایک جست میں دریا عبور کر گیا اور چنگیز خان دیکھتا رہ گیا، یہیں سے سکندراعظم ھندوستان وارد ھوا