کون ہے جو محفل میں آیا - 48

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
السلام علیکم سبکو

اور و علیکم السلام بھی سبکو۔

تو میں نےکب کہا ہے کہ ناعمہ بھینس ہے۔ وہ 500 کلو سے کم کی تو نہیں ہوتی اور ویسے بھی لوگ اُسے گھر سے باہر گلی میں رسہ یا زنجیر ڈال کر باندھتے ہیں۔نہ ہی وہ گھر کے کام کاج کرتی ہے اور نہ ہی وہ اسکول کالج جاتی ہے۔ رنگ کی خیر ہے وہ تو کسی سے بھی ملتا جلتا ہو سکتا ہے۔
 

میم نون

محفلین
السلامُ علیکم،

میری حاضری بھی لگا لیں، آجکل کچھ کم ہی وقت دے پا رہا ہوں محفل کو، لیکن انشاءاللہ جلد اپنی روٹین میں آ جاؤں گا :)
 

شمشاد

لائبریرین
بات پھر وہی ہے کہ دیر سویر ہوتی رہتی ہے۔
میں بھی گزشتہ دنوں مصروف رہا ہوں۔
 

mfdarvesh

محفلین
درویش بھیا آپ کیسے ہیں؟ طبیعت کیسی ہے اور موسم کیسا ہے آپ کے اطراف؟ :)

شکریہ بھیا، اللہ کا شکرہے، بس آج کل باس نے بہت مصروف رکھا ہوا ہے اور رات کو مجھے جلد سونے کی عادت ہے،میری رات عشاء کے فورا بعد ہو جاتی ہے لہذا کچھ کم وقت مل رہا ہے، موسم بہار کی طرف مائل ہے اس وقت تو شاندار موسم ہے، ہوا چل رہی ہے، ہلکی ہلکی بارش کی بوندیں گر رہی ہے، اللہ کرے رحمت کی بارش ہو جائے آمین
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
السلام علیکم جب میری غزل پر رائے یا اصلاح دیر سے آتی ہےتو میرا یا تو محفل پر آنے کو دل نہیں کرتا یا پھر کچھ لکھنے کو
 

شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام

بڑے حضرت ہو، اس کا مطلب ہے کہ صرف اپنےمطلب کے لیے محفل میں آتے ہو۔
 

میم نون

محفلین
اسلامُ علیکم اور وعلیکمُ السلام

تو پھر اب دن کی حاضری لگا لیں، لیکن اس وقت تو کوئی بھی نہیں ہے حاضری لگانے کے لیئے۔
میں خود ہی لگا لیتا ہوں۔

درویش بھائی سنائیں کیسی طبیعت ہے؟
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
السلام علیکم سبکو

اور و علیکم السلام بھی سبکو۔

تو میں نےکب کہا ہے کہ ناعمہ بھینس ہے۔ وہ 500 کلو سے کم کی تو نہیں ہوتی اور ویسے بھی لوگ اُسے گھر سے باہر گلی میں رسہ یا زنجیر ڈال کر باندھتے ہیں۔نہ ہی وہ گھر کے کام کاج کرتی ہے اور نہ ہی وہ اسکول کالج جاتی ہے۔ رنگ کی خیر ہے وہ تو کسی سے بھی ملتا جلتا ہو سکتا ہے۔

اسی لیے میں آتی نہیں ہوں۔ سارے مجھے تنگ ہی کرتے رہتے ہیں:(
 

میم نون

محفلین
ناعمہ بہن آپ کیوں پریشان ہوتی ہیں، درویش بھائی تو بس مذاق کرتے ہیں :)
اور شمشاد بھائی تو اگر کبھی رات کو اچھی نیند نا آئی ہو تو تبھی تھوڑا بہت تنگ کر لیتے ہیں آپکو ;)

اور میں :eek:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top