کون ہے جو محفل میں آیا - 49

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
میں بھی بالکل ٹھیک ٹھاک ناعمہ ، مزاج بہت اچھے اور موسم کا تو نہ ہی پوچھیں ، شدید گرمی ہے ۔

آج لگتا ہے کافی شہروں میں بارش یا بوندا باندی ہوئی ہے ۔ آپ کو بھی بوندا باندی مبارک ہو ! :)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ کیسا انقلاب آیا ہے کہ شگفتہ کو آج اتنی فرصت مل گئی۔

اللہ کرے ایسی فرصت روز ہی ملا کرے۔
 

mfdarvesh

محفلین
السلام علیکم اور وعلیکم اسلام
اسلام آباد میں گزشتہ روز سے بارش کا سلسلہ جاری ہے ابھی بہت تیز بارش ہو رہی ہے اور باہر کچھ دکھائی نہیں دے رہا ہے
موسم کافی ٹھنڈا ہو گیا ہے
میں سوچ رہا تھا کہ ہائیکنگ کرآؤں پر بارش نہیں رک رہی ہے
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
السلام علیکم میں بھی حاضر ہوگیا ہوں
ناعمہ آپ خود جو چاہتی ہیں وہ کرنا چاہے آپ کو اگر آئی ٹی میں آپ کی دلچسپی نہیں ہے تو کیسے کریں گی
 

mfdarvesh

محفلین
ہونا کیا ہے اپیا :( بھائی نے آئی ٹی میں پھنسا دیا ہے:nailbiting:

نہیں میرا خیال مختلف ہے
آپ دل لگا کے پڑھو، کبھی اپنے بھائی کو دعا دو گے اس نے ٹھیک لائن پہ لگایا تھا
میرن بہن کو میں نے زبردستی بی ایس سی کروائی تھی سب گھر والے مخالف ہو گئے بہن نے بھی بہت سنائی تھیں مگر اب جب وہ کرچکی ہے مجھے بہت خوشی ہوئی اور وہ خود بہت داد دیتی ہے کہ میں نے بہت اچھا کیا تھا
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
یہ کیسا انقلاب آیا ہے کہ شگفتہ کو آج اتنی فرصت مل گئی۔

اللہ کرے ایسی فرصت روز ہی ملا کرے۔

شمشاد بھائی ، میں نے کہا تھا ناں کہ مصروفیات کے ساتھ جنگ میں جیت میری ہی ہو گی ۔ ابھی مکمل فرصت نہیں ملی لیکن اب اچھی بات یہ ہے کہ مصروفیات قابو میں آ رہی ہیں یعنی ٹائم مینجمنٹ میں کامیابی :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top