کون ہے جو محفل میں آیا - 49

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
صرف اس لئیے کہ صرف آپ نے ہی آج حاضری دی ہے، آپکو جرمانہ معاف کیا جاتا ہے۔

لیکن تمام غیر حاضرین کو جرمانہ ادا کرنا ہو گا، اور اگر کل تک حاضری نہ دی تو دوہرا ادا کرنا پڑے گا :grin:

امید ہے کہ جرمانے والی تاریخ گذر چکی ہو گی ۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
جی ہاں مجھے یاد تھا کنفرم کررہا تھا شمشاد بھائی میں ہو سکتا ہے رمضان مین پاکستان جاؤں اس لیے ابھی نہیں جاسکتا آپ میرے لیے دعا کریں نا

لیکن دعا کس بات کی کرنا ہے ، پاکستان جانے کے لیے یا شمشاد بھائی کے ساتھ جانے کے لیے ؟
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
وعلیکم السلام
میں بھی آئی ہوں :)
سوموار سے پیپرز شروع ہو رہے ہیں اس لئے ایک ہفتہ نہیں آسکوں گی۔
اب یہ مت کہیئے گا کہ"پہلے کونسا آتی ہو"۔:noxxx:

تیاری کی ہوئی ہے نا پہلے سے یا صرف اسی ایک ہفتہ میں کرنا ہے
اللہ تعالی سے دعا ہے کہ تمام امتحانات بہت اچھے ہوں ، واپس آ کے تفصیل بتائیے گا امتحانات کی ۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلامُ علیکم،

آج سارے کدھر رہ گئے ہیں؟

جو جہاں جہاں رہ رہا ہے اسے وہاں کی کرنسی کے سب سے بڑے نوٹ کا جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔

پیسے میرے بینک کے کھاتے میں جمع کروا کر رسید مجھے زپ کی جائے۔

:grin:

پھر یہ تمام رقم منتظم اعلٰی کو بھیج دی جائے فورم کے لیے !
 
السلام علیکم۔

بھئی واہ آج تو ہماری شگفتہ بٹیا آئی ہوئی ہیں۔ ویسے شب امتحان کی روداد والی بات بھی خوب ہے۔ جو ہم لکھنے بیٹھیں تو دو ہفتوں پر مشتمل ہوگی۔ کیوں کہ اس بار ہمارا پالا ٹیک ہوم امتحانات سے پڑا ہے۔ پروفیسر صاحب دو ہفتہ قبل پرچہ جاری کر دیتے ہیں حل کرکے لانے کے لئے۔ :)
 

mfdarvesh

محفلین
السلام علیکم
میں بھی حاضر ہوں، کافی دن بعد
مگر غیر حاضری کی ایک معقول وجہ ہے کہ میں ایک مریض کے ساتھ ہسپتال میں تھا
 

میم نون

محفلین
السلامُ علیکم و رحمۃ اللہ و برکتہ

امید ہے کہ جرمانے والی تاریخ گذر چکی ہو گی ۔

تاریخ گزری نہیں ابھی، شمشاد بھائی کہہ رہے تھے کہ وہ واپس آکر "جرمانے" کی آخری تاریخ کا علان کریں گے۔ :grin:

پھر یہ تمام رقم منتظم اعلٰی کو بھیج دی جائے فورم کے لیے !

لیکن میری کمیشن تو مجھے ملے گی نا ؟ :grin:
 

میم نون

محفلین
السلام علیکم
میں بھی حاضر ہوں، کافی دن بعد
مگر غیر حاضری کی ایک معقول وجہ ہے کہ میں ایک مریض کے ساتھ ہسپتال میں تھا

وعلیکمُ السلام،
اللہ تعالی آپکے مریض کو صحتیابی عطا فرمائے، آمین۔

درویش بھائی میں نے آپکے پیغام کا جواب دیا تھا، کیا آپکو ملا؟
 

میم نون

محفلین
وعلیکم السلام۔۔۔ اور السلام علیکم :)
کیاحال ہیں سب کے؟؟؟ آج کل محفل ویران سی کیوں ہے؟؟؟

وعلیکمُ السلام

ناعمہ کیسی ہیں آپ؟ اور کہاں ہیں؟

میں آجکل تھوڑا مصروف ہوں اس لئیے محفل ویران سی ہے :laugh:

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

دراصل شمشاد بھائی عمرے کے لئیے گئے ہوئے ہیں، خرم بھائی لا پتہ ہیں، درویش بھائی بھی مصروف ہیں، اور آپکا بھی پتہ نہیں، اب کم از کم اس دھاگے میں تو رونق ہم لوگ ہی لگاتے ہیں ہم سب نہیں ہونگے تو رونق نے یہاں آکر کیا کرنا ہے :)

پپو بھائی آجکل یہاں پر چکر لگاتے ہیں، لیکن وہ بھی اکیلے ہی گھوم گھما کر ویرانی دیکھ کر چلے جاتے ہیں۔ :)
اب شگتفہ بہن نے تھوڑی سی رونق لگانی شروع کی ہے۔ :)

اسکے علاوہ دوسرے مسافر تو کبھی کبھار ہی ادھر کا رخ کرتے ہیں۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
السلام علیکم
میں بھی حاضر ہوں
نوید بھائی میں نے پہلے بھی بتایا تھا نا کہ پتہ نہیں کیا وجہ ہے میرا دل نہیں کر رہا کچھ کرنے کو کچھ دن سے عجیب سی حالت ہے اور آج تو اداسی بھی ہے انکل کے جانے کی وجہ سے
 

میم نون

محفلین
وعلیکمُ السلام

جی خرم بھائی، آپکے پھوپھا جی کے بارے میں بعد میں پڑھا، اللہ تعالی انکی مغفرت فرمائے، آمین ثم آمین۔
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
وعلیکم السلام ۔۔۔
سب کی مرمت کرنے والی ہوئی ہے۔۔ سارے ہی غائب ہیں۔۔۔ اب کوئی یہ نا کہے کہ ناعمہ کی مرمت کون کرے گا نہیں تو اس کی ڈبل مرمت ہو جانی ہے۔۔۔
 

میم نون

محفلین
السلامُ علیکم اور وعیلکمُ السلام،

لیکن میں تو حاضری لگا ہی جاتا ہوں چاہے تھوڑی دیر کے لئیے ہی سہی :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top