کون ہے جو محفل میں آیا - 49

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

پپو

محفلین
السلام علیکم
میری حاضری لگا دی جائے
شمشاد بھائی کو واپسی مبارک ہو ساتھ میں عمرہ کی بہت بہت مبارک ہو
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
السلام علیکم۔

بھئی واہ آج تو ہماری شگفتہ بٹیا آئی ہوئی ہیں۔ ویسے شب امتحان کی روداد والی بات بھی خوب ہے۔ جو ہم لکھنے بیٹھیں تو دو ہفتوں پر مشتمل ہوگی۔ کیوں کہ اس بار ہمارا پالا ٹیک ہوم امتحانات سے پڑا ہے۔ پروفیسر صاحب دو ہفتہ قبل پرچہ جاری کر دیتے ہیں حل کرکے لانے کے لئے۔ :)

بھیا آپ کے پیپرز کیسے ہوئے؟ آپ کے پیپرز تو ختم ہوگئے ہیں ناں منگل کو آخری تھا شاید:)

تیاری کی ہوئی ہے نا پہلے سے یا صرف اسی ایک ہفتہ میں کرنا ہے
اللہ تعالی سے دعا ہے کہ تمام امتحانات بہت اچھے ہوں ، واپس آ کے تفصیل بتائیے گا امتحانات کی ۔

ہت شکریہ سویٹ اپیا:)
تیاری تو تقریباً پہلے سے ہی ہوتی ہے بس مطالعہ پاکستان ایک ایسا مضمون ہے جو پیپر والے دن پڑھتی ہوں ویسے جب ٹیچر لیکچر دیتی ہیں تو ہم لوگ ساتھ ساتھ نوٹ کرتے ہیں ناں اس سے بھی اچھی تیاری ہوجاتی ہے۔
پیپرز بہت اچھے ہوئے ہیں ویسے میں نے تو پیپرز شروع ہونے سے پہلے ہی سب مضامین کو ایک دفعہ دہرا لیا تھا:)
 
شمشاد

لائبریرین
آپ کی مبارک بادوں کا بہت شکریہ۔

دعاؤں میں اردو محفل کے سبھی اراکین شامل تھے اور بہت سارے اراکین کے تو نام لیکر دعا کی تھی۔ اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ قبول فرمائے۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم۔

بھئی واہ آج تو ہماری شگفتہ بٹیا آئی ہوئی ہیں۔ ویسے شب امتحان کی روداد والی بات بھی خوب ہے۔ جو ہم لکھنے بیٹھیں تو دو ہفتوں پر مشتمل ہوگی۔ کیوں کہ اس بار ہمارا پالا ٹیک ہوم امتحانات سے پڑا ہے۔ پروفیسر صاحب دو ہفتہ قبل پرچہ جاری کر دیتے ہیں حل کرکے لانے کے لئے۔ :)

السلام علیکم سعود بھائی ، اس دن آپ کا یہ پیغام دیکھ لیا تھا لیکن فورم کی رفتار سست ہونے کی وجہ سے جواب لکھنے میں کامیابی نہیں ہو سکی ۔ روداد لکھیں پلیز مجھے پڑھنے کو دل ہے امتحانات کا وقت بہت دلچسپ ہوتا ہے ۔ کیسا رہا امتحان پھر ؟
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
بھیا آپ کے پیپرز کیسے ہوئے؟ آپ کے پیپرز تو ختم ہوگئے ہیں ناں منگل کو آخری تھا شاید:)

ہت شکریہ سویٹ اپیا:)
تیاری تو تقریباً پہلے سے ہی ہوتی ہے بس مطالعہ پاکستان ایک ایسا مضمون ہے جو پیپر والے دن پڑھتی ہوں ویسے جب ٹیچر لیکچر دیتی ہیں تو ہم لوگ ساتھ ساتھ نوٹ کرتے ہیں ناں اس سے بھی اچھی تیاری ہوجاتی ہے۔
پیپرز بہت اچھے ہوئے ہیں ویسے میں نے تو پیپرز شروع ہونے سے پہلے ہی سب مضامین کو ایک دفعہ دہرا لیا تھا:)

واہ دہرا بھی لیا تھا ، زبردست یعنی آپ بہت اچھی طالبہ ہیں :) اب امتحانی نتیجہ کا بھی بتائیے گا کیا رہا ۔ نوٹ کیے ہوئے لیکچرز وقت امتحان بہت مددگار ثابت ہوتے ہیں ، یہ بہت اچھی عادت ہے ۔
 
mfdarvesh

محفلین
السلام علیکم
میں بھی حاضر ہوں، بہت مصروفیت چل رہی ہے آج کل
شمشاد بھائی آپ کو عمرہ مبارک، اللہ آپ کے اس عمل کو اعلی درجے میں قبول فرمائے

میں بھی کچھ سفر پہ جارہا ہوں، امید ہے کہ اگلا ہفتہ سفر میں ہی گزرے گا، کہیں انٹرنیٹ ملا تو حاضری ضرور ہوگی
 
میم نون

محفلین
السلامُ علیکم،

اب میں واپس آ گیا ہوں، آپ سب کے سکون کے دن ختم ہوئے :grin:

شمشاد بھائی آپ کو بہت بہت بہت بہت مبارک ہو۔ ہمارے لئیے دعا کرنے کا بہت شکریہ :)
 
میم نون

محفلین
السلامُ علیکم خرم بھائی،

کیسے مزاج ہیں اور کیا کر رہے ہیں آجکل؟ (کام کے علاوہ)
 
شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام

یہ بتائیں کہ آپ کے ہاں بجلی کتنے گھنٹے آتی ہے اور کتنے گھنٹے جاتی ہے؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top