کون ہے جو محفل میں آیا - 49

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

حجاب

محفلین
سعود بھیّا آج میں نے سوچا محفل کا جائزہ لے آؤں ۔۔۔ فہیم اب تک گڈ لکنگ ہو ؟؟؟
 
جی بٹیا رانی، محفل آپ کی ہے جس قدر جی کرے جائزہ لیں اور شور شرابے کریں۔ :)

ویسے فہیم بھائی کا گڈ لکنگ ہونا تو ان کے بالوں پر منحصر ہے۔ :)
 

حجاب

محفلین
بہت کچھ یاد آگیا مجھے ۔۔۔۔۔۔ اب نہ وہ لوگ ہیں محفل پر نہ وہ رونق میں اکیلے کیا شور کروں :( مس یو وہ سب لوگ جو کبھی محفل پر ساتھ تھے ۔۔
 
تو ان لوگوں کو بلا لیں یا پھر نئے احباب سے مربوط ہو لیں۔ شور شرابے کے لئے تو بس بہانہ درکار ہے۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ میں کیا دیکھ رہا ہوں، کہیں خواب تو نہیں کہ حجاب محفل میں جلوہ افروز ہوئی ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام

میں بالکل بخیریت ہوں۔ آپ سنائیں کیسی ہیں، کہاں ہیں، کیا کر رہی ہیں؟

بہت خوشی ہوئی آپ کو محفل میں دیکھ کر۔
 

حجاب

محفلین
میں ٹھیک ہوں جہاں تھی وہیں ہوں ، اور کرنے کو بہت سے کام بھی ہیں ۔۔ نیٹ پر صرف بلاگ کی مصروفیت ہے اور بس
 

شمشاد

لائبریرین
بلاگ کی مصروفیت سے تھوڑا وقت نکال کر محفل کو بھی دے دیا کریں کہ کچن کارنر بالکل ہی بند پڑا ہے۔
 

حجاب

محفلین
مجھے بہت سے لوگ یاد آرہے ہیں محفل پر آ کے میں اداس ہوگئی :( ۔۔۔ قیصرانی ، محب علوی ، سارہ ، ماورا ، تعبیر ، امن ، ظفری ، رضوان ، اور بہت سے لوگ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
ان میں سے قیصرانی، سارہ، ماورا اور امن کی تو شادی ہو گئی، اب ان میں سے مشکل سے ہی کوئی آئے گا۔

محب بھی گھریلو مصروفیات میں مصروف ہو گئے ہیں، ظفری کی لگتا ہے ڈھکے چھپے شادی ہو چکی ہے، باقی رہ گئے تعبیر اور رضوان، رضوان تو خاصے مصروف پہلے ہی سے تھے البتہ تعبیر نہیں ملی، اس کے لیے پھر سے خواب دیکھنے پڑیں گے۔
 
وعلیکم السلام۔

واہ بھئی ہماری ننھی پری بھی آ گئیں۔ الحمد للہ ہم بخیر ہیں، آپ کیسی ہیں؟

درویش بھائی آپ بھی کم کم ہی نظر آتے ہیں ان دنوں۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
درویش بھائی تو پھر موقع پا کر آ نکلتے ہیں، یہ میم نون کسی ایسے موڑ پر تھے جہاں ترجیحات بدل جاتی ہیں، مجھے تو خطرہ سا محسوس ہو رہا ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top