کون ہے جو محفل میں آیا 5

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

محمد وارث

لائبریرین
نادان نے کہا:
میرے بھائی! سب کچھ ٹھیک ہے لیکن یوں کسی کو خدا نہ کہا کریں۔۔۔۔۔۔۔۔ خدا صرف ایک ہے۔۔۔۔ ہر چیز کا خدا۔۔۔
ہاں، کہنا ہے تو بادشاہِ سخن یا کوئی اور جملہ کہہ لیں۔۔۔۔


:p

خدا کہوںؓ‌ گا تمھیں‌، ناخدا کہوں‌ گا تمھیں
پکارنا ہی پڑے گا تو کیا کہوں‌ گا تمھیں

آپ کے اپنے جمیل الدین عالی صاحب
 

جیہ

لائبریرین
نادان ہیں آپ۔ اتنا بھی پتہ نہیں خدائے سخن کی اصطلاح عام ہے۔

ایک سنی سنائی بات لکھتی ہوں۔ مصدقہ نہیں

ایک جلسے میں مولانا حالی اور علامہ اقبال بھی شریک تھے۔ حالی بہت ضعیف ہوچکے تھے۔ سٹیج پر نہیں آسکتے تھے۔ اقبال کو اپنا کلام دیا کہ وہ پڑھ آئیں سٹیج پر۔
اقبال سٹیج پر تشریف لائے اور فی البدیہہ یہ اشعار پڑھے۔

گویا کہ میں نبی ہوں۔

لوگ چونک گیے اور اقبال کو حیرت سے دیکھنے لگے۔ اقبال نہیں دوبارہ کہا

گویا کہ میں نبی ہوں
اشعار کے خدا کا
قرآن بن کے اترا
مجھ پر کلام حالی

لوگوں نے داد دی۔۔۔
 
کیا آپ کے خیال میں شاعری اور واقعات سے ہمیں نتائج اخذ کرنے چاہئیں؟ شاعری میں تو ویسے بھی حد درجہ غلو پایا جاتا ہے۔ اصطلاح اگرچہ عام ہو اور بے شک اس کے معنی ہم کچھ اور لیتے ہوں لیکن پھر بھی، میرے نزدیک ایسے الفاظ سے احتراز کرنا ہی مناسب ہے۔۔۔۔۔۔۔۔!


:p
 

محمد وارث

لائبریرین
جیہ نے کہا:
حاضر ہوں۔ نادان ہیں آپ۔ اتنا بھی پتہ نہیں خدائے سخن کی اصطلاح عام ہے۔

ایک سنی سنائی بات لکھتی ہوں۔ مصدقہ نہیں

ایک جلسے میںنا حالی اور علامہ اقبال بھی شریک تھے۔ حالی بہت ضیف ہوچکے تھے۔ سٹیج پر نہیں آسکتے تھے۔ اقبال کو اپنا کلام دیا کہ وہ پڑھ آئیں سٹیج پر۔
اقبال سٹیج پر تشریف لائے اور فی البدیہہ یہ اشعار پڑھے۔

گویا کہ میں نبی ہوں۔
لوگ چونک گیے اور اقبال کو حیرت سے دیکھنے لگے۔ اقبال نہیں دوبارہ کہا

گویا کہ میں نبی ہوں
اشعار کے خدا کا
قرآن بن کے اترا
مجھ پر کلام حالی

لوگوں نے داد دی۔۔۔

آپ نے جو واقعہ لکھا ہے بالکل مصدقہ ہے، یہ انجمن حمایتِ اسلام کا جلسہ تھا، حالی اس وقت بہت بوڑھے تھے اور اقبال نوجوان۔

باقی نادان صاحب، واللہ ؂ خیر الرازقین میں رازق کے ضمن میں‌ یہ جمع کا صیغہ کیسا؟
 

محمد وارث

لائبریرین
ثابت کچھ نہیں‌ بھائی، صرف یہ مقصود ہے کہ یہ عام بات ہے، رب، خدا، عام محاوروں‌ میں‌ مستعمل ہیں۔

اب کوئی غالب کو نا خدا سمجھنے والا
 

شمشاد

لائبریرین
میں نے اگر غالب کو ناخدا سمجھ لیا تو باقی کے سارے ناخدا میرے گرد ہو جائیں گے۔

آج ابھی تک نہ سارہ نہ شاہ جی، یہ بات کیا ہے؟
 

الف عین

لائبریرین
تو تم نے ہی کہاں لکھا ہے شمشاد۔ خیر میں یوں ہی آ گیا اور اب تم کو ہی دعوت ہے۔ چائے کی بھی۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
لیں جی آپ نے کہیں مجھے تو دعوت نہیں دے دی۔

آج سارہ نہیں آئی، لگتا ہے آج گھر کے کاموں میں پھنس گئی۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top