کون ہے جو محفل میں آیا 5

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ظفری

لائبریرین
اہلیانِ محفل کو ظفری کا سلام

شمشاد بھائی اور محب نظر آرہے ہیں ۔ دیکھیں کون اس کڑی کا رونق بخشتا ہے ؟
 
شمشاد

لائبریرین
حاضر جناب، آپ نے پکارا اور ہم حاضر۔

کہیے کیسے مزاج ہیں؟

یہاں تو گرمی نے گھیراؤ کیا ہوا ہے۔
 
فہیم

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
حاضر جناب، آپ نے پکارا اور ہم حاضر۔

کہیے کیسے مزاج ہیں؟

یہاں تو گرمی نے گھیراؤ کیا ہوا ہے۔

چلیں‌ شمشاد بھائی پھر بھی آُپ کے مزے ہیں
وہاں گرمی تو ہے لیکن لوڈ شیڈنگ تو نہیں‌ ہے نہ

ورنہ یہاں تو :?
 
ظفری

لائبریرین
فہیم پہلے آنے کا شکریہ ۔
شکریہ شمشاد بھائی اور مزاج اللہ کا شکر ہے کہ بہت اچھا ہے ۔
اور یہاں تو آج بہت ہی خوشگوار موسم ہے کہ دھوپ نکلی ہوئی ہے اور ٹھنڈی ٹھنڈی ہوا چل رہی ہے ۔ میرا خیال ہے کہ سینٹی گریڈ میں 24 یا 22 ٹمپریچر ہوگا ۔
 
جیہ

لائبریرین
صلح کیسی:( ناراض وہ ہے بلا وجہ، معافی مانگی ، جواب تک نہیں دیا۔ صلح ہو تو کیونکر ہو۔

بس آپ دعا کریں کہ میرا جلالی موڈ نہ بن جائے :lol:
 
شمشاد

لائبریرین
فہیم آپ کی یہ بات صحیح ہے کہ لوڈ شیڈنگ نہیں ہے۔

گرمی دن کو تو بہت زیادہ ہوتی ہے لیکن رات میں کم ہو جاتی ہے لیکن اتنی بھی کم نہیں کہ بغیر اے سی کے سو سکیں۔

جیہ تو ابھی کھانا پکانے چلی جائے گی۔
 
فہیم

لائبریرین
جیہ نے کہا:
صلح کیسی:( ناراض وہ ہے بلا وجہ، معافی مانگی ، جواب تک نہیں دیا۔ صلح ہو تو کیونکر ہو۔

بس آپ دعا کریں کہ میرا جلالی موڈ نہ بن جائے :lol:

اللہ سے دعاء ہے کہ وہ آپ دونوں کی صلح جلد کرادے
ویسے بھی زیادہ لمبی ناراضگی اچھی نہیں ہوتی
اور مجھے خوشی ہوگی کہ یہ صلح آج کل میں‌ ہی ہوجائے
کیوں کہ !
اپنے تو دن اب ہوئے پورے :(
 
فہیم

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
فہیم آپ کی یہ بات صحیح ہے کہ لوڈ شیڈنگ نہیں ہے۔

گرمی دن کو تو بہت زیادہ ہوتی ہے لیکن رات میں کم ہو جاتی ہے لیکن اتنی بھی کم نہیں کہ بغیر اے سی کے سو سکیں۔

جی بس پھر کیا غم ہے
اے سی ہے
بجلی ہے
یعنی سکون تو ہے :)
 
جیہ

لائبریرین
شمشاد بھائ اچھا کیا یاد دلایا۔ مجھے تو لگ رہا ہے کہ ہانڈی جل گئی ہے :cry:

اللہ حافظ
 
شمشاد

لائبریرین
جیہ نے کہا:
صلح کیسی:( ناراض وہ ہے بلا وجہ، معافی مانگی ، جواب تک نہیں دیا۔ صلح ہو تو کیونکر ہو۔

بس آپ دعا کریں کہ میرا جلالی موڈ نہ بن جائے :lol:

اللہ کرئے تم جلال میں آ ہی جاؤ، بس آنے سے تھوڑی دیر پہلے مجھے بتا دینا۔

ویسے جلالی موڈ سے واپسی اپنے آپ ہو جاتی ہے یا دھونی دینی پڑتی ہے؟
 
جیہ

لائبریرین
شمشاد بھائ۔ ظفری۔دال تو کالی نہیں ہوئ مگر لگتا ہے آپ کی ہنسی اڑانے سے میرا دل ضرور کالا ہوجایئے گا( پشتو میں دل میلا ہونے کو زڑہ توریدل دل کالا ہونا کہتے ہیں)

ہانڈی بچ گئ تھی سارہ۔ بس مٹر سارے جل گیے تھے

:lol: آملیٹ جلدی جلدی پکاکر گزارہ کیا :cry:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top