کون ہے جو محفل میں آیا 5

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ظفری

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
حاضر

ظفری بھائی کو میں نے دیکھا تھا، لیکن جلد ہی چلے گئے، کیوں بھئی؟

شمشاد بھائی ۔۔۔ بس ابھی کمپیوٹر پر بیٹھے ہوئے کچھ دیر ہی ہوئی تھی کہ امی نے پیچھے سے سر پر چپت لگائی کہ ۔۔ پھر بیٹھ گیا کمپیوٹر پر اور تیری بہن ائیرپورٹ پر اب تک پہنچ چکی ہوگی ۔۔ تو یاد آیا کہ آج سسٹرکو شکاگو سے آنا تھا اور اس کو لینے بھی جانا ہے مگر یاد نہیں رہا تھا ۔
اس سے پہلے کہ امی کی مذید صلواتیں سنتا ۔۔ خدا حافظ کیئے بغیر ہی محفل سے اٹھ کھڑا ہوا ۔ کچھ دیر پہلے واپسی ہوئی ہے ۔
 

شمشاد

لائبریرین
تو بہن پہنچ گئیں آپ کے پاس۔ اکیلی آئی ہیں کہ بچے بھی ساتھ ہیں؟ اب تو اور رونق لگ گئی آپ کے ہاں ماشاء اللہ

خوشی کی بات ہے۔
 

ظفری

لائبریرین
جی ہاں شمشاد بھائی الحمداللہ اچھی رونق لگی ہوئی ہے ۔ مگر ان سب کی بدھ کو واپسی بھی ہے امی سمیت ۔ :cry:
 

شمشاد

لائبریرین
ظفری بھائی یہ تو پھر زندگی کے میلے ہیں، ملنا بچھڑنا تو لگا ہی رہتا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
آپ تو غالباً آج چھٹی منا رہے ہیں۔

میں تو اب اجازت چاہوں گا۔

کل ان شاء اللہ ملاقات ہو گی۔ اللہ حافظ
 

شمشاد

لائبریرین
اب تک تو اعجاز بھائی، شاکر بھائی اور شگفتہ صاحبہ میں سے کسی کو آ جانا چاہیے تھا۔

اور تو اور یہ فرذوق بھی نہیں آیا۔
 

فرذوق احمد

محفلین

شمشاد

لائبریرین
آج اس وقت خلافِ معمول قیصرانی

اور جن کو ہونا چاہیے تھا سارہ، شاہ جی، وہ غایب :roll:
 

شمشاد

لائبریرین
منہ نیچے کیئے بیٹھی ہو، اوپر دیکھو تو پتہ بھی چلے کون ہے؟

اب پھر سے آؤ تو بات ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام سارہ بہن، کیسی ہیں؟

یہ آپ دونوں کہاں چھپی ہوئی تھیں جو نظر ہی نہیں آئیں،
جیہ پیشتر اس کے کہ تم کہو، لگتا ہے مجھے چشمہ بنوانا ہی پڑے گا۔
 

سارہ خان

محفلین
میں بالکل ٹھیک ۔۔اللہ کا شکر
ہم تو یہیں ہیں بالکل سامنے ۔۔ آپ اللہ جانے کہاں دیکھ رہے تھے ۔۔۔ :p
 

شمشاد

لائبریرین
یہ بھی صحیح ہے، ہو سکتا ہے دھیان کھانے کی طرف ہو۔

لیکن اب تو کھانے کا وقفہ بھی ختم ہوا چاہتا ہے۔

محفل آپ کے حوالے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top