کون ہے جو محفل میں آیا 5

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

الف عین

لائبریرین
شگفتہ۔ آج کل محض ان پیج سے کنورٹ اور تدوین کا کام چل رہا ہے۔ اتنی کتابیں جمع ہو گئی ہیں کہ ان کو آرگنائز کر کے ویب پیج بنانا ،مشکل ہو رہا ہے جو اپنی سائٹس پر اپ لوڈ کر سکوں۔
جوجو، ناگ پور کے ہمارے مجیب صدیقی جنھوں نے کالی داس گپتا کی تدوین شدہ کلیات کا ٹائپ کرے کا کہا تھا، وہ اب بھی شاید چھٹی پر وطن میں ہیں کہ اب تک واپس آ کر مجھ سے ربط نہیں کیا انھوں نے۔
اور کیا چل رہا ہے جوجو۔
 

شمشاد

لائبریرین
سیدہ شگفتہ نے کہا:
شمشاد بھائی، میں بھابھی سے بات کروں گی فون پر، گھر میں ہیں یا شاپنگ میں مصروف ہوتی ہیں ؟

گرمی کی وجہ سے دن میں تو گھر پر ہی ہوتی ہیں۔ پھر جب میں شام میں دفتر سے آتا ہوں تو پھر نکلتے ہیں۔ عموماً 9 بجے کے بعد سے رات کے ایک بجے تک، پاکستان کے رات 11 بجے کے بعد
 

ڈاکٹر عباس

محفلین
سیدہ شگفتہ نے کہا:
جویریہ، پشتو سکھانے کا کچھ کریں ناں
میرا بھی خیال ھے کہ ایسا کوئی سلسلہ ھونا چاھئے۔
غزل جس اسکول میں پڑھتی ہے اس کا نام خٹک ایجوکیشنل اکیڈمی ھے۔گھر میں اس کے لیے ایک بلیک بورڈ ھے۔کل کچھ لکھتے لکھتے اماں سے کہنے لگی۔ ماما بورڈ دا کسا ۔ماما بورڈ دا کسا۔
اور ماما ٹک ٹک دیدم ۔۔۔
 

جیہ

لائبریرین
اعجاز اختر نے کہا:
جوجو، ناگ پور کے ہمارے مجیب صدیقی جنھوں نے کالی داس گپتا کی تدوین شدہ کلیات کا ٹائپ کرے کا کہا تھا، وہ اب بھی شاید چھٹی پر وطن میں ہیں کہ اب تک واپس آ کر مجھ سے ربط نہیں کیا انھوں نے۔
اور کیا چل رہا ہے جوجو۔

اللہ کرے کہ وہ جلد رابطہ کریں۔
 

الف عین

لائبریرین
ضبط کے چاچو اور جوجو کے بابا جانی حاضرِ خدمت ہیں۔ اگرچہ اس وقت میرا شمار جانے والوں میں ہے۔ بارہ بجنے والے ہیں۔
اب۔۔۔ہمم۔۔۔۔۔ منصور حاضر ہوں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top