کون ہے جو محفل میں آیا - 51

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
شمشاد بھائی، ایک تو ویسے ہی ہماری ننھی پری محض دانہ چگتی ہیں اس پر طرہ یہ کہ آپ انھیں بسیار خور کہہ کر وہ بھی بند کروانے والے ہیں۔ :)
 
شمشاد

لائبریرین
سعود بھائی مجھے کیا معلوم، یہ تو ناعمہ نے کہا تھا کہ کام کی نہ کاج کی دشمن اناج کی۔
 
زین

لائبریرین
السلام علیکم !:)

میں نے تو سحری پر غصے کی وجہ سے کھایا پیا کچھ نہیں ۔ سو افطاری پر خوب کھایا پیا۔
 
زین

لائبریرین
جی سعود بھائی۔ ۔ ۔ بعد میں افسوس بھی بہت ہوا۔ بہن ناراض ہوگئی ۔ صبح جلدی آفس کے لئے نکل آیا۔ آج جاکر منائوں گا۔
 
زین

لائبریرین
وعلیکم السلام

زین بھیا ہم نے آپ سے پوچھا تھا کہ آپ آگے کیا پڑھ رہے ہیں آپ نے شاید دیکھا نہیں ۔

جی میں نے دیکھا تھا لیکن جواب لکھنا بھول گیا۔۔۔ اگلے سال بی اے کے امتحانات ہیں جس کے بعد ماس کمیونیکشن پڑھوں گا۔
 
جی سعود بھائی۔ ۔ ۔ بعد میں افسوس بھی بہت ہوا۔ بہن ناراض ہوگئی ۔ صبح جلدی آفس کے لئے نکل آیا۔ آج جاکر منائوں گا۔

روٹھی یا ناراض بہنوں کو منانے کا ایک آسان سا نسخہ ہے ہمارے پاس۔ آپ کو سرگوشی میں بتاتے ہیں تاکہ یہاں موجود ہماری دلاری بہنوں کو اس راز کا علم نہ ہو سکے۔

(سرگوشی): چپکے سے جا کر ناک کی نوک کو چٹکی سے پکڑیں اور ہولے سے ہلا دیں۔ اور جب وہ حیران ہوں ٹھیک اسی وقت کوئی ننھا سا تحفہ پیش کر دیں۔ بس سمجھیں کام بن گیا۔ ان شاء اللہ آپ کو کچھ بھی کہنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔ :)
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
اچھا تو پھر یہ دیکھئیے یہ ہی کہا تھا ناں آپ نے :)

(سرگوشی): چپکے سے جا کر ناک کی نوک کو چٹکی سے پکڑیں اور ہولے سے ہلا دیں۔ اور جب وہ حیران ہوں ٹھیک اسی وقت کوئی ننھا سا تحفہ پیش کر دیں۔ بس سمجھیں کام بن گیا۔ ان شاء اللہ آپ کو کچھ بھی کہنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔ :)
 
اوہ میرے خدا! یعنی کہ ہماری شرٹ کے کالر وغیرہ میں کہیں بٹیا رانی نے ڈکٹا فون چھپا دیا تھا ورنہ مکمل سرگوشی اتنی صاف کیسے سن سکتی ہیں۔

خیر ہمیں علم ہے کہ بہنیں اس ترکیب سے آگاہ ہونے کے باوجود بھی اتنی ہی آسانی سے راضی ہو جائیں گی۔ ہے نا بٹیا؟ :) :) :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top