کون ہے جو محفل میں آیا - 51

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

مقدس

لائبریرین
وہ بھیا میں اسٹوری ٹائپ کر رہی تھی ناں
اس لیے جاگ رہی تھی
آپ بھی تو جاگ رہے ہیں ابھی تک
 

شمشاد

لائبریرین
ایک تو میری صبح چھٹی ہے، دوسرا ہمارے ہاں سحری کا وقت ہے۔ اور ہم سحری کھا رہے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
تمہارے ہاں تو ابھی سحری میں کافی وقت ہے۔

ہم تو فارغ ہو چکے، اب چائے پی رہا ہوں۔
 

مقدس

لائبریرین
بھیا اب تو بس ایک گھنٹہ ہی رہتا ہے
کیونکہ دو بج کر تیس منٹ تک امی اٹھ جاتی ہین سحری کی تیاری کے لیے
 

مقدس

لائبریرین
کوئی خاص نہیں ہوتا بھیا
امی اور بابا روٹی

اور ہم سب کوئی ٹوسٹ اور چائے اور کسی نے کارن فلیکس لے لیا

تین بج کر چالیس منٹ پر بھیا
 

مقدس

لائبریرین
بھیا
وہ ناں مجھے لگتا ہے کہ آپ جتنا زیادہ کھائیں اتنی آپ کو دن میں بھوک لگتی ہے
میں چائے کا ایک کپ اور ساتھ میں ایک سلائس ٹوسٹ کی لیتی ہوں۔۔ بالکل بھوک نہیں لگتی۔ ایک دن امی نے ذبردستی پراٹھے کھلائے سب کو
تو سب سارا دن بھوک بھوک کرتے رہے
ہی ہی ہی
 

شمشاد

لائبریرین
پھر تو آپ کہیں مہمان جاتی ہوں گی تو میزبان تو بڑے مزے میں رہتے ہوں گے کہ بغیر کچھ کھلائے پلائے میزبانی کا لطف لے لیا۔
 

مقدس

لائبریرین
وہ بھیا جب ہم چھوٹے تھے تو کسی کے گھر جانے سے پہلے امی نے کہنا ہوتا تھا کہ خبردار کسی چیز کو ہاتھ نہ لگانا، پھر میزبان جتنی مرضی منتیں کر لیں، ہم بہن بھائی کسی چیز کو ہاتھ نہ لگاتے ہی ہی ہی
وہی عادت اب ہے کسی کی شادی پر بھی جائیں گے تو سب بہن بھائی واپس آکر کھانا کھاتے ہیں
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top