کون ہے جو محفل میں آیا - 51

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
ہائیں :eek:
بھابھی تو بعد میں پوچھیں گی پہلے مجھے بتائیں کیوں نہیں لاکر دی آپ نے ان کو مہندی :waiting:

کان ادھر لائیں تو ہم آپ کو چپکے سے بتاتے ہیں راز کی بات۔ کوئی اور ہماری ننھی گڑیا رانی سے ہونے والی بات کو تھوڑی دیر کے لئے نہ سنے۔

(سرگوشی): در اصل بیویوں کی تو عادت ہوتی ہے ایسی شکایتیں کرنے کی، لا کر دے بھی تو بھی ان کی بات تھوڑی نہ بدلے گی۔ ویسے آپ کی بھابھی پتے والی مہندی پیس کر لگایا کرتی تھیں جو کہ اپنی ایک سہیلی کے یہاں موجود مہندی کے پودے سے حاصل کرتی تھیں۔ :)
 
ٹھیک ہے پھر آج شام گھر لوٹتے ہوئے زرہ بکتر پہن کر نیز مہوا کا رس بدن پر مل کر جائیں گے۔ جانے کتنی پٹائی ہو اور کتنے جھاڑو ٹوٹیں۔ ویسے بھی ایسی شکایتیں لگانے والی بہنوں سے کوئی توقع نہیں کہ پٹے پٹائے بھیا کی مالش ہی کر دیں گی۔ :)
 
اور کیا عجب کہ بدن کے دکھتے حصوں میں اگلی چبھو کر بھیا کو چیختے دیکھ کر لطف بھی لیں۔ اور پھر بھابھی کے ساتھ بیٹھ کر سموسے وغیرہ اڑائیں۔ :)
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
ہائیں بھیا اتنی بھی ظالم بہن نہیں ہوں میں :noxxx:
چلیں فکر نہ کریں میں بھابھی جان سے آپ کی سفارش کردوں گی کہ بھیا کوکچھ نہ کہیں۔ ٹھیک ہے ؟ :)
 
دنیا والو دیکھ لو بہنیں کتنی پیاری ہوتی ہیں۔ ذرا سی اموشنل بلیک میلنگ کی تو سارا مسئلہ حل ہو گیا۔ :) :) :)
 
وعدہ کیوں کریں بھلا؟ کھلا نہ دیں؟

620923_640px.jpg
 
وعلیکم السلام۔ شگفتہ بٹیا ہم الحمد للہ بخیر ہیں۔ آپ سنائیں آپ کیسی ہیں، والدین، بھیا بھابھی اور آپ کی بھتیجہ پارٹی کیسے ہیں؟

آج ہم نے روزہ تمام کر لیا اور صبح عید کے لئے نکلنا ہے۔ :)
 

میم نون

محفلین
السلامُ علیکم

پاکستان سے محمد نوید سیالکوٹی کا سلام،
ایک نیٹ کیفے سے لکھ رہا ہوں اور اس کمپیوٹر کی سست رفتاری میرے پرانے کمپیوٹر کو بھی مات دے رہی ہے :(
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top