کون ہے جو محفل میں آیا - 52

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
وعلیکم السلام۔ کیسی ہیں ہماری ناعمہ بٹیا؟ رات نیند کیسی آئی آپ کو؟ اور بھیا کو اپنی ناراضگی کا سبب کب بتائیں گی؟
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
میں توٹھیک ہوں :) آپ سنائیں لالہ؟

اور ہماری بھتیجی کی تازی ترین تصویر ہی لگا دیں۔

اب لگتا ہے بتانا ہی پڑے گا ناراضگی کا سبب۔۔ سچ بتاؤں کہ جھوٹ؟؟
 
الحمد للہ ہم بھی بخیر ہیں بٹیا رانی۔ :)

فریحہ بٹیا کی کوئی تازہ تصویر ہمارے پاس بھی نہیں ہے۔ ہم ایسا کرتے ہیں کہ ان کے چاچو سے کہہ کر ان کی تازہ تصویر منگوا لیتے ہیں پہلے۔ :)

آپ جیسا مناسب سمجھیں ویسا بتا دیں، سچ یا جھوٹ، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ کیوں کہ جیسا سبب بتائیں گی بھیا اسی کے تحت معذرت طلب کریں گے، رشوت دیں گے یا پھر پھسلائیں گے۔ ویسے اتنا تو ہمیں پتا ہے کہ آپ سچ مچ میں ناراض ہی نہیں ہیں، جھوٹ موٹ کی ناراضگی ہوگی کوئی۔ بھلا آپ اپنے بھیا سے کہاں اتنے دنوں تک ناراض رہ سکتی ہیں۔ :)
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
ہاہاہاہاہاہاہاہا مطلب آپ کو پتا چل ہی گیا کہ میں جھوٹ موٹ ناراض ہوں :)
عائشہ نے ہی بتایا ہو گا آنے دیں ذرا اس کو۔۔۔ ایسی دی تیسی
 
جب ہمارے بارہا پوچھنے پر بھی گڑیا رانی نے کوئی سبب نہیں بتایا تو ہمیں یقین ہو چلا تھا کہ کوئی سبب ہی نہیں ناراضگی کا۔ بس یہ دلار میں ایسا شکوہ کیا جا رہا ہے۔ پھر ہم نے سوچا کہ چلو کوئی بات نہیں، منانے کے لئے کوئی فرمائش پوری کرنی پڑی تو کون سی بڑی بات ہے۔ :)
جی نہیں، عائشہ بٹیا نہ تو کبھی اپنے بھیا سے جھوٹ بولتی ہیں اور نہ ہی بلا اجازت کسی کی بات کسی اور کو بتاتی ہیں۔ لہٰذا ہماری ننھی پری کو آپ کچھ نہ کہیں۔ :)
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
ہی ہی ہی ہی
اچھا ٹھیک ہے آپ اس کی حمایت کر رہے ہیں کہ میں اس کو کچھ نا کہوں پر ایسا تو ہو نہیں سکتا ایک ذرا اس کے کان کے نیچے لگاؤں گی تو ضرور رورنہ تو دن نہیں گزرتا اگر کسی کو نا ماروں :)
 
ہی ہی ہی ہی
اچھا ٹھیک ہے آپ اس کی حمایت کر رہے ہیں کہ میں اس کو کچھ نا کہوں پر ایسا تو ہو نہیں سکتا ایک ذرا اس کے کان کے نیچے لگاؤں گی تو ضرور رورنہ تو دن نہیں گزرتا اگر کسی کو نا ماروں :)

پیار میں یوں دھپکے مارنا تو آپ کا حق بنتا ہے۔ آپ سبھی کے لئے اتنا کام جو کرتی ہیں۔ :)
 
غلط بات بٹیا رانی، ایسے الفاظ نہیں استعمال کرتے۔ وہ آپ کو غصے میں تھوڑی نہ مارتی ہیں۔ بس آپ ان کو جیسا پیار دیتی ہیں ویسا ہی وہ بھی لوٹانے کی کوشش کرتی ہوں گی۔
 
لیکن آپ یہ تو سوچیں کہ آپ کس کی بڑی بہن ہیں؟ دوسری بات یہ کہ اگر ننھی پری نے آپ کے خلاف شکایت لگائی تو آپ جانتی نہیں ہیں کہ آپ کے بڑے بھیا کیا سزا دے سکتے ہیں آپ کو۔ شاید آپ اس سزا کا تصور بھی نہ کر سکیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top