کون ہے جو محفل میں آیا -54

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
ٹھیک ہے پھر آپ کو ایک کام سونپتے ہیں ہم۔ آپ کسی وقت یوں ہی فرصت سے فارغ بیٹھی ہوں اور بور ہو رہی ہوں تو ایک چھوٹا سا آئینہ اٹھا لیجئے گا اور اس میں خود کو منھ بگاڑ بگاڑ کر تب تک چڑاتی رہیے گا جب تک ہنسی نہ آجائے۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
باقاعدہ شاگردی تو اختیار نہیں کی تھی بس آپ کی پوسٹس کی عرصہ سے خاموش قاریہ رہی ہوں، اسی سے سیکھا ہے۔ جہاں تک فیس کا معاملہ ہے تو عرصہ سے سعود بھائی کی جیب پر بہنیں ہاتھ صاف کرتی ہیں، آج ہم نے یہ جرأت آپ کی جیب پر کرلی۔

یعنی کہ یک نہ شد کئی ایک شد، کوئی بات نہیں میں نے بھی بِل سعود بھائی کو بھیج دینا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
ارے نہیں سعود بھائی ایک تو بڑی بلی ہے ایک اسکی بیٹی ہے اور ایک بچہ اور ہے وہ ابھی بس ڈیڑھ ماہ کا ہوا ہے۔ ہے تینوں کی تینوں سفید۔
 

شمشاد

لائبریرین
کچن میں آتی تو ہیں لیکن وہ اپنے کھانے کے علاوہ دوسرا کچھ نہیں کھاتیں۔ یہ رہا ان کا کھانا :

Felix.jpg


یا پھر

whiskas-lata--sardina-mmm-24x400g.jpg


یا پھر کبھی کبھار یہ بھی

Canned_Tuna_Fish.jpg
 
ہمیں تو کبھی بلیوں کا شوق ہی نہیں رہا اس لئے ان چیزون کا بالکل تجربہ نہیں ہے۔ ویسے بھی گاؤں میں تو آوارہ بلی اور کتے ہی پائے جاتے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
شوق تو مجھے بھی نہیں لیکن بیٹی کی فرمائش ہے اور اسی کا شوق ہے۔

میرے لیے میرے دو عدد طوطے کافی ہیں۔

اب سوچ رہا تھا کہ aquarium لے آؤں لیکن بہت مہنگا ہے۔ جس دن موڈ بن گیا لے آؤں گا۔
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
وعلیکم السلام

ناعمہ بی بی کیسی ہو، آج فیصل آباد کا کیا حال ہے؟

آج کی صبح کا السلام علیکم :)
اور شمشاد لالہ میں کتنی بار کہا ہے مجھے بی بی نا کہا کریں:mad: ورنہ میں نے آپ کو مستقل طور پر انکل کہنا شروع کر دینا ہے:tongue: اور مجھے پتا ہے کہ آپ کی بوڑھی ہڈیوں میں یہ برداشت کرنے کی طاقت نہیں ہو گی:rolleyes:
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
شوق تو مجھے بھی نہیں لیکن بیٹی کی فرمائش ہے اور اسی کا شوق ہے۔

میرے لیے میرے دو عدد طوطے کافی ہیں۔

اب سوچ رہا تھا کہ aquarium لے آؤں لیکن بہت مہنگا ہے۔ جس دن موڈ بن گیا لے آؤں گا۔

ایک طوطا مجھے بھی دے دیں نا :(
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top