کون ہے جو محفل میں آیا -54

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

نازنین ناز

محفلین
اب آپ بتائیے کہ ہم اپنے ادارتی اختیارات کا "نا جائز" فائدہ اٹھاتے ہوئے آپ کے پیغام میں خرد برد کرکے "شکریہ" حذف کر دیں یا پھر "نوٹ"؟ :)

آپ اختیار ہونے کے باوجود ایسا کر ہی نہیں سکتے، آخر ایسے ہی تو سب کے راج دلارے بھیا تھوڑی بن گئے ہیں؟ :)
 
الحمدللہ! اللہ کا شکر ہے۔
مقدس بہنا اس دھاگے پر ان شاء اللہ کل آپ کو ایک چھوٹی سی خوش خبری سناؤں گی، ضرور آئیے گا، میں منتظر رہوں گی۔

اس خوشخبری کے لئے پیشگی مبارکباد قبول فرمائیں۔

ویسے کیا خیال ہے، ہم سب مل کر اس خوشخبری کا اندازہ نہ لگائیں ابھی سے؟ :)
 

نازنین ناز

محفلین
اس خوشخبری کے لئے پیشگی مبارکباد قبول فرمائیں۔

ویسے کیا خیال ہے، ہم سب مل کر اس خوشخبری کا اندازہ نہ لگائیں ابھی سے؟ :)

بالکل! پھر تو اور بھی مزا آئے گا کہ سب مل کر اندازے لگائیں۔
ویسے اس خوش فہمی میں مت رہیئے گا کہ اس طرح باتوں باتوں میں مجھ سے آج ہی اگلوالیں گے۔ :)
 
بالکل! پھر تو اور بھی مزا آئے گا کہ سب مل کر اندازے لگائیں۔
ویسے اس خوش فہمی میں مت رہیئے گا کہ اس طرح باتوں باتوں میں مجھ سے آج ہی اگلوالیں گے۔ :)

ہمارا پہلا اندازہ تو آپ کی حفظ قرآن کے حوالے سے ہے۔ اب ہاں یا ناں میں جواب ملے تو اندازے کی گاڑی آگے بڑھائی جائے۔ :)
 

نازنین ناز

محفلین
ہمارا پہلا اندازہ تو آپ کی حفظ قرآن کے حوالے سے ہے۔ اب ہاں یا ناں میں جواب ملے تو اندازے کی گاڑی آگے بڑھائی جائے۔ :)

سعود بھائی!!!!!! کیا واقعی آپ نفسیات دان ہیں؟؟؟؟:eek:
بس اب میں مزید کوئی اشارہ نہیں دوں گی۔ آپ نے تو پہلی بال پر ہی چھکا مار دیا ہے۔ :)
 

نازنین ناز

محفلین
میں نے اس سے پہلے عرض کیا تھا کہ:
’’اس خوش فہمی میں مت رہیئے گا کہ اس طرح باتوں باتوں میں مجھ سے آج ہی اگلوالیں گے۔‘‘
لیکن آخر آپ بھی میرے ہی بھیا ہیں ناں، کسی نہ کسی طرح کسی حد تک اگلوایا ہی لیا۔
 
سعود بھائی!!!!!! کیا واقعی آپ نفسیات دان ہیں؟؟؟؟:eek:
بس اب میں مزید کوئی اشارہ نہیں دوں گی۔ آپ نے تو پہلی بال پر ہی چھکا مار دیا ہے۔ :)

جی بہتر، آپ مزید رموز بالکل بھی نہ دیں۔ ہم خود بھی یہی چاہتے ہیں کہ کل تک اس سرپرائز کو سرپرائز ہی رکھا جائے۔ اسی لئے ہم آپ سے یہ بھی نہیں پوچھیں گے کون سا جزو تمام کیا؟ :)

(سرگوشی: تاکہ عائشہ بٹیا نہ سن سکیں، ورنہ وہ چراغ پا ہو جائیں گی) در اصل نفسیات دان تو کیا خاک، ہم نہات ہی ناکارہ ترین اور نا اہل انسان ہیں۔ اگر ہمارا اندازہ درست نشانے پر لگا ہے تو اسے محض اتفاق گردانا جائے۔
 

نازنین ناز

محفلین
مجھے اب نیند آرہی ہے فجر میں اٹھنا بھی ہے، (ویسے راز کی بات ہے، نیند سے زیادہ راہ فرار اختیار کر رہی ہوں ورنہ آپ سارا سرپرائز ختم کردیں گے۔
اور ہاں سعود بھائی، آپ کی ہدایت پلے باندھ دی ہے۔ برش کرکے مسکراتے ہوئے دعائیں پڑھ کر سونا۔
اللہ حافظ اور شب بخیر
 
وعلیکم السلام عندلیب اپیا۔ ویسے ہمارا یہی خیال تھا کہ آپ نے غلطی سے یہ مراسلہ کسی اور دھاگے میں پوسٹ کر دیا تھا۔ :)
 
مجھے اب نیند آرہی ہے فجر میں اٹھنا بھی ہے، (ویسے راز کی بات ہے، نیند سے زیادہ راہ فرار اختیار کر رہی ہوں ورنہ آپ سارا سرپرائز ختم کردیں گے۔
اور ہاں سعود بھائی، آپ کی ہدایت پلے باندھ دی ہے۔ برش کرکے مسکراتے ہوئے دعائیں پڑھ کر سونا۔
اللہ حافظ اور شب بخیر

بالکل کسی سلیم الطبع اور فرمانبردار ننھی سی بچی کی طرح۔ :)

اللہ حافط، شب بخیر بٹیا۔ :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top