کون ہے جو محفل میں آیا -54

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

عائشہ عزیز

لائبریرین
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیسی ہیں اپیا آپ ؟
پہلے تو جرمانہ نکالیں ناں آپ اتنی دیر سے کیوں آئیں ہیں ۔۔۔؟؟
 
گھر آکر کھایا بھیا مجھے اچھا نہیں لگتا لے کر جانا اور مجھے یاد نہیں پڑتا کہ کبھی لے کر گئی ہوں گی ۔

ابھی آپ لنچ کرنے گئے تھے بھیاِ؟

ہم نے تو ابھی لنچ نہیں کیا بٹیا رانی۔ کچھ دیر میں جائیں گے ان شاء اللہ۔ ویسے تھوڑی دیر قبل ہم ایک میٹنگ کے لئے گئے ہوئے تھے اس لئے تھوڑی دیر تک محفل سے غائب تھے۔ :)
 

نازنین ناز

محفلین
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیسی ہیں اپیا آپ ؟
پہلے تو جرمانہ نکالیں ناں آپ اتنی دیر سے کیوں آئیں ہیں ۔۔۔؟؟

اللہ کا کرم ہے، آپ کیسی ہیں؟
دیر سے آنا مجبوری ہے، اصل میں صبح مدرسے کی کلاس ہوتی ہے، اس کے بعد گھر کے کام وغیرہ اور عشاء کے بعد ہوم ورک اور ساتھ میں چونکہ قرآن بھی حفظ کر رہی ہوں تو اس کا بھی سبق یاد کرنا ہوتا ہے۔ ان کاموں سے فارغ ہوکر محفل میں حاضری ہوتی ہے۔
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
اللہ کا کرم ہے، آپ کیسی ہیں؟
دیر سے آنا مجبوری ہے، اصل میں صبح مدرسے کی کلاس ہوتی ہے، اس کے بعد گھر کے کام وغیرہ اور عشاء کے بعد ہوم ورک اور ساتھ میں چونکہ قرآن بھی حفظ کر رہی ہوں تو اس کا بھی سبق یاد کرنا ہوتا ہے۔ ان کاموں سے فارغ ہوکر محفل میں حاضری ہوتی ہے۔

ٹھیک ہوں اپیا
ویسے آپ کس کلاس میں پڑھتی ہیں ؟
 
اوکے ٹھیک ہے سعود بھیا کیا یاد کریں گے آپ بھی جرمانہ واپس لیا جاتا ہے ورنہ جیب بھی آپ کی ہی ہلکی ہونی تھی ۔ :)

ویسے ہمیں ایک خفیہ خبر ملی ہے کہ جس دیوار سے متصل ہماری کپڑوں کی الماری ہے اس کے دوسری جانب ہماری ننھی پریوں کا کمرہ ہے اور اس دیوار میں ایک چھوٹا سا سوراخ کیا گیا ہے جس کے اوپر فوٹو فریم لٹکتی رہتی ہے۔ قصہ مختصر یہ کہ جب جی کیا فریم ہٹایا اور سوراخ سے ہاتھ ڈال کر بھیا کی جیب سے پرس غائب۔ اور پھر بٹوئے پر جھاڑو پھیرنے کے بعد سب کچھ اس کی جگہ پر واپس جوں کا توں۔ خیر ہم کسی وقت ایسے موقع پر کسی کا ہاتھ پکڑیں گے جب وہ سوراخ سے جیب کی طرف بڑھ رہا ہوگا، خواہ اس کے لئے ہمیں رت جگا ہی کیوں نہ کرنا پڑے۔ :)
 

نازنین ناز

محفلین
ٹھیک ہوں اپیا
ویسے آپ کس کلاس میں پڑھتی ہیں ؟

اسکول تو آٹھویں جماعت تک پڑھا اور اس کے بعد اب پچھلے سال سے مدرسے میں عالمہ کے کورس کے لیے داخلہ لیا ہے۔ درجہ اولی پڑھ لی ہے اور اب درجہ عامّہ پڑھ رہی ہوں۔ ویسے قرآن حفظ کرنے کے بعد عالمہ کے کورس کے ساتھ ساتھ میٹرک بھی کرنے کا ارادہ ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top