کون ہے جو محفل میں آیا -54

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
یہ ما بدولت نے آتشی لومڑی سے پوسٹ کیا ہے۔۔۔۔۔

آپ اپنی پروفائل کی ترتیبات میں جا کر سادہ ٹیکسٹ ایڈیٹر منتخب کر سکتے ہیں طرح اس خود کار اردو ایڈیٹر سے نجات مل جائے گی اور آپ سسٹم کا اردو کی بورڈ استعمال کر سکیں گے، پھر خواہ کسی بھی براؤزر میں کیون نہ کھولیں۔
 
محمد امین

لائبریرین
ہمارے رہتے یہاں کون "بچہ" نہیں؟ :)

جی جناب۔۔۔ آپ کے سامنے تو آپ کے ہم جماعت بھی بچے تھے۔۔۔۔۔ :grin: اب پتا نہیں کہ آپ کا ایک ہی جماعت میں مسلسل قیام اس کی وجہ بنا یا کچھ اور۔۔۔۔۔۔ :tongue:

اور گوگل زدگی سے بچنے کا حل یہ ہے کہ "یا تو بلوا لو مجھے یا تو چلے آؤ صنم"۔ :)

جب ہمارے آنے کا وقت ہوگا تب آپ کے واپس برّ صغیر آجانے کا وقت نہ ہوجائے۔۔۔۔ تو کہیں راستے میں تقریب بہرِ ملاقات رکھ لیتے ہیں :blushing: کچھ آپ ادھر سے چلیے گا کچھ ہم ادھر سے چلیں گے جہاں مل گئے وہیں بیٹھ رہیں گے۔۔۔
 
اور جاوا اسکرپٹ والا تختہ ہمارے ہاتھ پر سیٹ بھی نہیں ہے۔۔۔۔ محفل سے جدائی کے دوران فیس بک پر سیکڑوں اردو "نادانوں" کے درمیان کرلپ فونیٹک کی بورڈ سے اردو کا اتنا ڈنکا بجایا ہے کہ بہت سوں نے تو ہمیں "ہائڈ" بھی کردیا ہوگا۔۔۔ ہاہاہاہاہ

ہم تو فیس بک، جی میل سمیت تمام ویب سائٹس مین اسی جاوا اسکرپٹ والے کی بورڈ سے اردو لکھتے ہیں۔ اس کے لئے حال ہی میں ایک عدد بک مارکلیٹ جاری کیا گیا ہے محفل میں۔ :)
 
محمد امین

لائبریرین
آپ اپنی پروفائل کی ترتیبات میں جا کر سادہ ٹیکسٹ ایڈیٹر منتخب کر سکتے ہیں طرح اس خود کار اردو ایڈیٹر سے نجات مل جائے گی اور آپ سسٹم کا اردو کی بورڈ استعمال کر سکیں گے، پھر خواہ کسی بھی براؤزر میں کیون نہ کھولیں۔

جزاک اللہ۔۔۔ میں ابھی یہ کرتا ہوں۔۔۔۔ نظرِ غائر کچھ نظرِ طائر میں بدلی ہوئی ہے میری اس لیے خواتین جیسا سوال کرنے کے لیے معذرت :tongue:
 
جب ہمارے آنے کا وقت ہوگا تب آپ کے واپس برّ صغیر آجانے کا وقت نہ ہوجائے۔۔۔۔ تو کہیں راستے میں تقریب بہرِ ملاقات رکھ لیتے ہیں :blushing: کچھ آپ ادھر سے چلیے گا کچھ ہم ادھر سے چلیں گے جہاں مل گئے وہیں بیٹھ رہیں گے۔۔۔

اگر یہ نقطہ اتصال لندن کے ائیرپورٹ پر ہوا تو وہیں سے محفل کی باجو بوچھی اپیا، محفل کی باکمال شاعرہ فرزانہ اپیا، محفل کی رونق خوشی اپیا اور محفل کی پری مقدس بٹیا سے ملتے آئیں گے۔
 
محمد امین

لائبریرین
ہم تو فیس بک، جی میل سمیت تمام ویب سائٹس مین اسی جاوا اسکرپٹ والے کی بورڈ سے اردو لکھتے ہیں۔ اس کے لئے حال ہی میں ایک عدد بک مارکلیٹ جاری کیا گیا ہے محفل میں۔ :)

کیا وہ بک مارکلیٹ براؤزر کے ساتھ منسلک ہوجاتا ہے؟
 
نازنین ناز

محفلین
مجھے نیند آرہی ہے، اگرچہ کل مدرسے کی چھٹی ہے لیکن فجر میں اٹھنا بھی ہے۔
سعود بھائی آج آپ کو مسکرانے کی تلقین کی ضرورت نہیں۔ جب سے مقدس بہنا کا موڈ مغموم سے خوش ہوا ہے، لبوں پر مستقل بے ساختہ سی مسکان پھیلی ہوئی ہے۔ اب تو ڈر لگنے لگا ہے کہ چہرہ مستقل ایسا ہی نہ رہ جائے۔ ویسے اگر ایسا ہوبھی گیا تو اور اچھا ہے۔ ہر وقت مسکراتا چہرہ :)
اب بس مقدس بہن کی ہی ہی ہی کی جھنکار کا انتظار ہے، امید ہے کہ جلد ہی سنائی (دکھائی) دے گی۔ اللہ حافظ اور شب بخیر
والسلام
 
جی بٹیا رانی، اب تو بس ان کی ہی ہی ہی کا انتظار ہے۔ ویسے یہ سچ ہے کہ اب ان میں دھیرے دھیرے پہلے والے رنگ لوٹ رہے ہیں الحمد للہ۔

بے ساختہ اور لگاتار مسکراتے رہنے پر حال ہی میں شاکر بھائی کا پوسٹ کردہ اپنا خاکہ یاد آ گیا۔ :)

شب بخیر بٹیا رانی۔ بہت بہت خوش رہیں اور مسکراتی رہیں۔ آج واقعی آپ نے ایک بہت بڑا کارنامہ کیا ہے۔ :)
 
کیا وہ بک مارکلیٹ براؤزر کے ساتھ منسلک ہوجاتا ہے؟

جی جناب۔ اور ہم نے کی بورڈ شارٹ کٹ بنا رکھا ہے اس کو فعال کرنے کا۔ ہم کسی بھی سائٹ کے کسی بھی ٹیکسٹ ایریا میں کرسر فوکس کر کے "آلٹ + بی + اے" دبا کر وہاں اس ایڈیٹر کو فعال کر لیتے ہیں۔ نیز یہ کہ یہ بک مارکلیٹ کئی براؤزرس میں یکسان کام کرتا ہے۔ :)
 
نازنین ناز

محفلین
جزاک اللہ۔۔۔ میں ابھی یہ کرتا ہوں۔۔۔۔ نظرِ غائر کچھ نظرِ طائر میں بدلی ہوئی ہے میری اس لیے خواتین جیسا سوال کرنے کے لیے معذرت :tongue:

’’نظر غائر کا نظر طائر سے بدلنا‘‘ واہ! آپ تو بہت عمدہ گفتگو کی صفت سے متصف ہیں، ہم اتنا عرصہ محروم رہے۔
خواتین کے سوالوں کے سلسلے میں عرض ہے کہ شروع میں ہی عرض کردیا تھا کہ ہمیں آپ سے بہت کچھ سیکھنے کی امید ہے سو سوالات کس طرح کیے جاتے ہیں؟ یہ بھی سیکھنا ہے۔ :)
 
اپنے محمد امین بھائی بڑے ہی دلچسپ، خوش کلام، بذلہ سنج اور خوبصورت طبیعت کے حامل واقع ہوئے ہیں۔ اب خیر ہم یہ بھی بھول گئے کہ ہم نے انھیں دریافت کیا تھا یا پھر سمندر کی ریت کریدتے ہوئے ہم انھیں مل گئے تھے۔ :)
 
مقدس

لائبریرین
جی بھیا۔۔ وہ ہمیں دیر ہو گئی باہر سے آتے ہوئے۔۔ بس ابھی آئے ہیں۔۔ پہلے گھر کے لیے کچھ چیزیں لیں ۔۔ کیونکہ نیکسٹ ویک ہمیں شفٹ کرنا ہے ناں تو وہاں کی کچھ چیزیں لینی تھی۔۔ اس کے بعد کھانا کھایا اور ابھی گھر آئے ہیں۔۔ تیمور اپنی اسائنمنٹ کر رہے ہیں اور میں یہاں آگئی
 
گھر کی خریداری ایک دو دن میں ممکن نہیں ہوتی۔ ابھی تو آپ کو وہاں شفٹ ہونے کے بعد بھی لگاتار کئی ویک اینڈ خریداری کو جانا ہوگا۔ بلکہ ہم تو سوچ رہے تھے کہ گھر کی ضرورت کے کچھ سامان ہم بھجوا دیتے ہیں۔ :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top