میں تو اب سونے جارہی ہوں ۔ اللہ حافظ
وعلیکم السلام عائشہ بٹیا۔ کیسی ہیں آپ؟
اللہ حافظ اور شب بخیر
وہ کیا ہے کہ ایک کام یاد آگیا بس تھوڑی دیر میں جاؤں گی ۔
سوری میں نے آپ کا یہ پیغام پڑھا تھا لیکن جواب نہیں دیا۔
امین بھائی ایسی بھی کیا مصروفیت کہ روزانہ کی بنیاد پر چند منٹ کے لئے محفل میں حاضری بھی نہ دے سکے؟
سب سے پہلے تو بچوں کے لئے یہ گلاب جامن۔ باقی باتیں پچھلے پیغامات پڑھنے کے بعد۔
اچھا ہوا تھوڑی دیر ٹھہر گئیں، ہمیں یہ فکر تھی کہ آج سعود بھائی کی دعاؤں اور مشفقانہ ہدایات کے بغیر کیسے نیند آئے گی؟
شمشاد بھائی۔۔۔ ٹیکسٹ بوکس بائی ڈیفولٹ ہرے رنگ کا آتا ہے اور ٹائپ نہیں ہوتا۔۔۔ایک جانب دیے گئے "آ" پر کلک کر کے ہٹانا پڑتا ہے۔۔۔۔اسکا علاج بتائیے۔۔۔
مصروفیات کے علاوہ کچھ ذہن پراگندہ اور افکار منتشر تھیں جو کہ بالتدریج بہتری کی طرف گامزن ہے۔۔۔ اب تو محفل پر ہی رہنا ہے۔۔۔ "سو آؤ فیصلے ہم بھی فلک کے دیکھتے ہیں"
اچھا ہوا تھوڑی دیر ٹھہر گئیں، ہمیں یہ فکر تھی کہ آج سعود بھائی کی دعاؤں اور مشفقانہ ہدایات کے بغیر کیسے نیند آئے گی؟
در اصل آپ اردو کی بورڈ سے اردو لکھتے ہیں جبکہ زیادہ تر محفلین انگریزی کی بورڈ سے اردو لکھتے ہیں۔ اردو محفل میں جاوا اسکرپٹ کی مدد سے انگریزی کی بورڈ کا استعمال کرتے ہوئے اردو لکھنے کا اہتمام کیا گیا ہے جو کہ طے شدہ ترتیب ہے۔ یہ سبز اور بنفشئی رنگ اسی جاوا اسکرپٹ کی مرہون منت ہیں۔ اتفاق سے فی الحال ایک بگ کی وجہ سے یہ کوڈ صرف انترنیٹ ایکسپلورر اور فائرفاکس میں کام کرتا ہے۔ ان شاء اللہ جلدی ہی یہ تمام براؤزرس میں کام کرے گا۔ فی الحال آپ کے پاس دو انتخابات ہیں، ایک تو یہ کہ آپ گوگل کروم کے بجائے فائر فاکس استعمال کریں اور بغیر کی بورڈ اردو میں تبدیل کیے اردو لکھیں۔ دوسرا یہ کہ آپ اپنی پروفائل کی ترتیبات میں جا کر وہاں سادہ ایڈیٹر منتخب کر لیں تاکہ یہ جاوا اسکرپٹ آپ کے لئے غیر فعال ہو جائے۔
اول تو ہم بچے نہیں ہیں۔۔۔دوسرے یہ کہ ہمیں گوگل زدہ گلاب جامن سے شوق فرمانے کا شوق نہیں۔۔۔۔۔