شمشاد بھائی پچھلے دو دنوں سے ما شاء اللہ محفل میں جتنی رونق ہے، اس کو دیکھ کر کم از کم فہیم بھائی کی دائمی شکایت تو دور ہو ہی جائے گی۔ بس اللہ محفل کی رونقیں روز بروز بڑھاتے رہیں۔ آمین۔
اکثر پایا گیا ہے کہ وہ جب بھی آتے ہیں تو کہتے پھرتے ہیں کہ اب محفل کے وہ رنگ نہیں رہے۔ شاید وہ جن لوگوں سے مانوس ہو گئے تھے ان کی غیر حاضری ان کو کھلتی ہو۔ لیکن آن لائن فورمز کا تو اصول یہی ہے کہ نئے چہروں سے مانوس ہوا جائے۔
کبھی ہم بھی تو نئے تھے۔ یہ اور بات ہے کہ محفل اور محفلین نے ہمیں بہت کم وقت میں قبول کر لیا۔ شاید اتنی ہی جلدی جتنی جلدی ہم محفل اور محفلین کے ساتھ شیر و شکر ہو گئے۔